جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی جی کا اسٹائل

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

ایک بات تو طے ہے اور … اور سو فیصد طے ہے کہ اپنے مودی جی کا کوئی جواب نہیں ہے…یہ لاجواب ہیں… ان کا کوئی ثانی نہیں ہے… اقتدار کے ۹ برسوں میں انہوں نے انڈیا … معاف کیجئے ہمارا مطلب ہے کہ بھارت پر ایسی چھاپ چھوڑ دی ہے کہ آئندہ نو سو برسوں تک بھی یہ باقی رہے گی… اسے کوئی مٹا نہیں سکے گا … مودی جی یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ… کہ یہ دوسروں سے الگ نہیں بلکہ بہت الگ ہیں… اتنے الگ کہ… کہ کبھی کبھی یہ جناب خود بھی سوچتے ہوں گے کہ یہ اتنے الگ کیوں ہیں… وزیر اعظم … بھارت دیش میں تو ان سے پہلے بھی کئی وزیر اعظم آئے… نہرو سے لیکر منموہن سنگھ جی تک… لیکن مودی کے کیا کہنے … پورے ملک کو یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ اب آگے کیا ہو گا… کچھ ایسے فیصلے ‘ کچھ ایسے اقدام کرتے ہیں کہ بھارت دیش ورطۂ حیرت میں ڈوب جاتا ہے… چاہے بات نوٹ بندی کی ہو یا پھر ۳۷۰ کو منسوخ کرنے کی … مودی جی ایسے فیصلے لیتے ہیں کہ کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہو تی ہے… ان فیصلوں کی کسی کو بھنک تک نہیں پڑتی ہے… میڈیا تو دور کی بات ہے… خود بی جے پی والوں تک کو نہیں پتا ہے کہ ۱۸ ستمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے پانچ روزہ خصوصی اجلاس میں کیا ہونے والا ہے…اس اجلاس کا ایجنڈا کیا ہے… کیامودی جی قوم کو پھر کوئی سرپرائز دینے والے ہیں… یا بات کچھ اور ہے… اور دیکھئے ہماری اٹلی کی تتلی ‘ میڈم سونیا گاندھی کتنی معصوم ہیں… جو مودی جی کو خط لکھ کرا ن سے خصوصی اجلاس کا ایجنڈا دریافت کرنا چاہتی ہیں… ارے میڈم سونیا جی !۹ سال بعد بھی آپ کو مودی جی کے کام کا اسٹائل سمجھ نہیں آیا … آپ کی سمجھ میں کیا یہ بات ابھی بھی نہیں آ رہی ہے کہ…کہ مودی جی جس انداز میں کام کرتے ہیں… اس انداز کا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا ہے… اس انداز کا کسی کو اندازہ بھی نہیں ہو تا ہے… اور بالکل بھی نہیں ہوتے ہے ۔ سچ پو چھئے تو ہمیں مودی جی کا یہ انداز پسند ہے… ہمیں ان کا یہ اسٹائل اچھا لگتا ہے اور… اور اس لئے لگتا ہے کہ … کہ کچھ ڈرامہ… سسپنس بھرا ڈرامہ دیکھنے کو تو ملتا ہے… کہ ماضی میں ایسا ویسا ہمیں کچھ بھی دیکھنا نصیب ہوا تھا… بالکل بھی نہیں ہوا تھا … اور اس لئے نہیں ہوا تھا کیونکہ تب مودی جی جو نہ تھے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی

Next Post

وہاب ریاض کا ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post

وہاب ریاض کا ارشد ندیم کیلئے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.