جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اکیسویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانے کےلئے ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعاون ضروری: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جکارتہ/۷ستمبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی ترقی کو تیز کرنے اور 21ویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانے کے لیے ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کے بعد ایک اصول پر مبنی عالمی نظم کی تعمیر اور گلوبل سا¶تھ کی آواز کو مضبوطی دینے سے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

مودی نے یہ بات انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں 20ویں ہند-آسیان چوٹی کانفرنس میں اپنے ابتدائی کلمات میں کہی۔

مودی نے ہندوستان اور آسیان کے درمیان شراکت کی چوتھی دہائی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ اور جغرافیہ ہندوستان اور آسیان کو جوڑتا ہے ۔ ساتھ ہی مشترکہ اقدار، علاقائی یکجہتی، امن، خوشحالی، اور کثیر قطبی دنیا میں مشترکہ یقین بھی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھتا ہے ۔ آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکزی ستون ہے ۔ ہندوستان آسیان کی مرکزیت اور ہند بحرالکاہل خطے پر آسیان کے وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ آسیان خطہ کا ہندوستان کے ہند بحرالکاہل خطہ پہل میں بھی نمایاں مقام ہے ۔ پچھلے سال ہم نے ہند-آسیان دوستی کا سال منایا اور تعلقات کو ‘جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ’ تک بڑھایا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج عالمی بے یقینی کے ماحول میں بھی ہمارا باہمی تعاون ہر میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے ۔ یہ ہمارے تعلقات کی مضبوطی اور تسلسل کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال آسیان سربراہی اجلاس کا موضوع ‘آسیان میٹرز: ایپیسینٹم آف گروتھ’ ہے ۔ آسیان میٹرز ، کیونکہ یہاں سبھی کی آواز سنی جاتی ہے اور آسیان ایپیسینٹم آف گروتھ کیونکہ عالمی ترقی میں آسیان خطہ کا اہم رول ہے ۔ وسودھیو کٹمبکم – ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کا یہ جذبہ ہندوستان کی جی 20 چیئرمین شپ کی بھی تھیم ہے ۔

مودی نے کہا ”اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہے ۔ ہم سب کی صدی ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کووڈ کے بعد ایک اصول پر مبنی عالمی نظام قائم کیا جائے اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے ہر ایک کی کوششیں، آزاد اور کھلے ہند پیسیفک خطے کی ترقی اور گلوبل سا¶تھ کی آواز بلند کرنے میں ہم سب کے مشترکہ مفادات ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی ہماری بات چیت سے ہندوستان اور آسیان خطے کے مستقبل کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے عزم کئے جائیں گے “۔

انہوں نے کہا کہ تال میل کرنے والے ملک سنگاپور، آنے والی چیئر لا¶ پی ڈی آر اور آپ سب کے ساتھ ہندوستان کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

مودی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کا ہند-آسیان چوٹی کانفرنس کے شاندار انعقاد کے لیے شکریہ ادا کیا اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ کو حال ہی میں آسیان کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے تیمور لیستے کے وزیر اعظم سینانا گوزما¶ کا بھی اجلاس میں بطور مشاہد استقبال کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام‘۲ہلاک

Next Post

سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
Next Post
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی

سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.