جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہیتھ اسٹریک آخرکار زندگی کی جنگ ہار گئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-05
in کھیل
A A
ہیتھ اسٹریک آخرکار زندگی کی جنگ ہار گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

کراچی: سابق زمبابوین کپتان ہیتھ اسٹریک زندگی کی جنگ ہارگئے۔
چیمپئن آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک 49 برس کی عمر میں دارفانی سے کوچ کرگئے، ان کی موت پر دنیائے کرکٹ سوگوار ہے، انھیں کینسر جیسے موذی مرض کا سامنا تھا، انھوں نے پسماندگان میں اہلیہ نیڈائن اور چار بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھائی تھیں، کولون اور جگر کینسر کاانھوں نے خاص علاج بھی جوہانسبرگ میں کرایا تھا، اس کے لیے وہ بولاوایو میں واقع اپنے گھر سے مئی سے ہفتہ وار ہمسایہ ملک جاتے تھے۔
ان کی موت اتوار3 ستمبر2023 کی صبح واقع ہوگئی اگرچہ کچھ دن قبل بھی ان کی موت کی افواہ اڑگئی تھی جس پر انھوں نے خود میڈیا پر آکر اس کی تردید کردی تھی، ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میری زندگی کا عظیم پیار اور میرے خوبصورت بچوں کے باپ تھے۔
انھوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام گھر میں ہمارے ساتھ ہی گزارے، اسٹریک 1990 کی دہائی میں زمبابوین ٹیم کا اہم حصہ رہے تھے، ان کی زیرقیادت زمبابوے نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں۔
انھوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے انٹرنیشنل میں ملک کی نمائندگی کا موقع پایا، اس میں انھوں نے 216 ٹیسٹ اور 239 ون ڈے وکٹیں نام کیں، اس کے علاوہ وہ ٹیسٹ میں 1990 رنز بناکر ملکی تاریخ کے ساتویں کامیاب ترین بیٹر بھی تھے، ون ڈے میں 2 ہزار سے زائد رنز بنانے والے 16 بیٹرز میں ان کا نام بھی شامل رہا، انھوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 2943 رنز اپنے نام درج کرائے۔
ان کے والد ڈینس بھی رہوڈیشیا کلب کی نمائندگی کرتے رہے تھے، اسٹریک نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو 19 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ کیخلاف بنگلورو میں 1993 ہیرو کپ کے دوران کیا تھا، پروٹیز سے میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، اسی برس انھیں کراچی میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیپ بھی ملی تھی، انھوں نے اس کے اگلے راولپنڈی میچ میں 8 وکٹیں اڑائی تھیں۔
انھوں نے پاکستان کیخلاف سب سے زیادہ 44 ٹیسٹ شکار کیے، ان کی اولین ٹیسٹ سنچری ویسٹ انڈیز کیخلاف 2003 کے ہرارے ٹیسٹ میں بنی تھی، اسٹریک 2000 میں زمبابوین کپتان بنائے گئے تھے تاہم 2001 میں انھوں نے انفرادی پرفارمنس متاثر ہونے کا عذر پیش کرتے ہوئے قیادت چھوڑدی تھی تاہم اس کے پس پردہ سیاسی عوامل کارفرما تھے، 2004 میں بورڈ سے اختلافات پر انھوں نے دوسری بار قیادت چھوڑی تھی، ان کے ہمراہ دیگر 13 پلیئرز نے بھی نیشنل سائیڈ سے واک آئوٹ کردیا تھا۔
تاہم اسٹریک واپسی کرنے والے واحد پلیئر رہے تھے، 2005 میں 32 سال کی عمر میں انھوں نے بطور پلیئر کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، اس کے بعد انھوں نے ورکشائر میں بطور کپتان 2007 تک خدمات انجام دیں، 2009 میں انھیں زمبابوین بولنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، انھوں نے ایلن بوچر کی زیرنگرانی کام کیا، 2014 میں انھوں نے ہیتھ اسٹریک اکیڈمی بولاوایو میں قائم کی۔
وہ بنگلہ دیش اور گجرات لائنز میں بھی کوچز رہے، اکتوبر2016 میں انھیں ملکی ٹیم کے ہیڈکوچ کے طور پر سامنے لایا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارتی فاسٹ بولر بمراہ کے ایشیا کپ کا اہم میچ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

Next Post

معیشت کو تیز کرنے کے لیے اختراع ضروری ہے : گڈکری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری

معیشت کو تیز کرنے کے لیے اختراع ضروری ہے : گڈکری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.