سرینگر//
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے۸مہینوں کے دوران۲۱۳مقدمے درج کرکے۳۴۳منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور منشیات کے کاروبار سے حاصل کی گئی کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ منشیات فروشوں میں سے۲۸۹کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ۵۴منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس/پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک ۵؍ایسے مقدمے درج کئے گئے ہیں جن میں جائیداد کو ضبط کیا گیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ جائیدادوں میں۳ مکان‘۳گاڑیاں اور۲ء۱کروڑ روپیے نقدی شامل ہیں اور نقدی رقم سمیت ضبط شدہ جائیداد کی کل قیمت۱ء۲کروڑ روپے بنتی ہے ۔
پولیس ترجمان نے سال رواں کے ماہ اگست کے اختتام تک ضبط شدہ منشیات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں سے۶۷۰ء۲کلو برائون شوگر بر آمد کیا جس کی بلیکب مارکیٹ میں قیمت۴۷ء۳کروڑ روپیے ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک۸۹ء۵کروڑ روپے مالیت کی۲۱۴ء۴کلوہیرائون‘۵۹ء۵۲ لاکھ رویے مالیت کا۵۱۸ء۱۰کلو چرس‘۰۶ء۱کروڑ روپے مالیت کی۳۹۲ء۱۶۳کلو فکی بر آمد کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں پولیس نے۱۳ء۱کروڑ روپیے نقدی اور۲۵گاڑیاں ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقدی رقم سمیت ضبط شدہ منشیات کی کل رقم ۱۲کروڑ ۷لاکھ اور ۵۹ہزار روپے بنتی ہے ۔