نئی دہلی//) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے جمعہ کو کہا کہ ‘ایک ملک ایک انتخاب’ وقت کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس سمت میں ‘سیاسی تعصب’ کو ایک طرف رکھتے ہوئے انتخابی اصلاحات پر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ۔
مسٹرنقوی نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنے سے نہ صرف پیسے کی بے دریغ ضیاع کو روکا جائے گا، بلکہ بار بار انتخابی عمل اور پابندیوں کی وجہ سے مختلف ترقیاتی کاموں میں آنے والی رکاوٹوں کو بھی روکا جا سکے گا۔ ایک ملک، ایک انتخاب کے نظام سے ہندوستانی جمہوریت کے تہوار، انتخابات کے تئیں لوگوں میں جوش و خروش بڑھے گا۔