سرینگر/۳۰اگست
جموںکشمیر اپنی پارٹی کے صدر‘ سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 74 برسوں کے دوران کبھی رائی شماری تو کبھی سیلف رول کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا۔
بخاری نے کہا کہ اسی دھوکے کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی زندگیاں ضائع ہوئیں۔
اپنی پارٹی کے صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
بخاری نے کہا”گذشتہ 74 برسوں کے دوران رائے شماری،سیلف رول، اٹانومی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا اور ڈیڑھ لاکھ نوجوان چلے گئے “۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی حقیقت ہوتی تو 74 برسوں تک کوئی بھی مسئلہ التوا میں نہیں رہتا ہے ۔ بخاری نے کہا کہ دھوکہ دینا آسان ہے اور میں بھی لوگوں کے جذبات ابھار سکتا ہوں لیکن میں سچ بولتا ہوں۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’ میں سچ بولتا ہوں جس کو کچھ لوگ غداری سے تعبیر کرتے ہیں تو کچھ کسی دوسری چیز سے ‘۔
بخاری نے کہا کہ سچائی اور سیاست کا گہرا تعلق ہے جو لوگ اس کی نفی کرتے ہیں وہ غلط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ گھر سے نکل کر سیاست میں آتے ہیں ان کا مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہو
تا ہے ۔