سرینگر//
جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی یونٹ(ایس آئی یو) نے منگل کے روز ضلع شوپیاں میں ایف آئی آر نمبر۱۲۶/۲۰۲۳کی تحقیقات کے سلسلے میں ملزم عدنان شفیع ولد محمد شفیع شاہ کے انکشافی بیان پر زاہد احمد شاہ ولد عبدالغفار شاہ اور حنظل احمد شاہ ولد محمد مقبول شاہ کے گھروں پر چھاپے مار کارروائی انجام دی۔
ایس آئی یو نے اس کے علاوہ گاگرن شوپیاں میں ایک میٹنگ دکان جو کہ محمد یعقوب شاہ ولد محمد سلطان شاہ ساکنہ راولپورہ شوپیاں کی ہے پر بھی چھاپہ مارا کارروائی انجام دی۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ایک ہیونڈائی وینیو گاڑی سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا اس دوران ایک اور ٹاٹا نیکسن گاڑی اور ایک ڈیوک موٹر سائیکل جو محمد یعقوب شاہ کی ہے کو بھی ضبط کرلیا گیا۔وہیں پولیس نے بتایا کہ اس کیس کی مزید تحقیقات ابھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ قصبہ شوپیاں کے گاگرن علاقے میں رواں سال۱۳جولائی جمعرات کی شام دیر گئے قریب ۹بجے نامعلوم بندوں برداروں نے۳غیر ریاستی مزدوروں پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔
نامعلوم بندوں بردار گاگرن شوپیاں میں ارشاد حسین صوفی کے مکان میں گھس گئے جہاں پر تین غیر ریاستی مزدور کرایہ پر رہ رہے تھے اور ان پر اندھا دھند گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے تینوں مزدور زخمی ہوگئے۔
حملہ کے بعد شوپیاں پولیس اسٹیشن میں کیس ایف آئی آر نمبر۱۲۶/۲۰۲۳درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کیا گیا وہیں اس کیس کے سلسلہ میں ایس آئی یو نے چھاپے ڈالے ہیں۔