جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سمارٹ میٹروں کی تنصیب کیخلاف اننت ناگ میں خواتین کا احتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-30
in مقامی خبریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

اننت ناگ//
محکمہ بجلی کی جانب سے اننت ناگ میں اسمارٹ میٹر لگانے کے خلاف آشاجی پورہ علاقے میں منگل کے روز خواتین نے محکمہ کے خلاف زبردست احتجاج مظاہرہ کیا۔
احتجاجیوں کے مطابق محکمہ پی ڈی ڈی کے اہلکار علاقے میں اسمارٹ میٹرس لگانے آئے تھے۔ وہیں علاقے کے لوگوں نے اس اقدام کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔
احتجاج میں زیادہ تر خواتین سڑکوں پر جمع ہوئیں۔
مظاہرین نے پی ڈی ڈی اور سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور اننت ناگ ڈبرنہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک روک دی۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ غریب ہیں اور ان کے علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اور دوسری جانب اسمارٹ میٹرس سے پیدا ہونے والے بلوں کو وہ برداشت نہیں کر سکتے۔
مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت ان میٹرس کو لگانا چاہتی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ ان گھرانوں میں لگائیں جو بل برداشت کر سکتے ہیں۔
ایک خاتون نے کہا یہاں زیادہ تر لوگوں پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارے بچے بے روزگار ہیں، جس کی سبب وہ اسمارٹ میٹرس سے پیدا ہونے والے بھاری بل ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے۔ اور اگر محکمہ انہیں مجبور کریں گا تو وہ احتجاج میں شدت لائے گے۔
دوسری جانب محکمہ پی ڈی ڈی کے سینئر پروجیکٹ مینیجر نے کہا کہ لوگوں میں اسمارٹ میٹرس کے بارے میں غلط فہمیاں ہیں اور ان میٹرس سے کوئی بھاری بل نہیں بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے اہلکار لوگوں کو سمجھانے آئے تھے لیکن کوئی احتجاجی سمجھنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹرس سے بجلی کی سپلائی میں بہتری آئی گی۔لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ علاقوں میں لوگ اس پیش رفت کی مخالفت کر رہے ہیں۔
بعد میں نائب تحصیلدار اننت اور پولیس نے مداخلت کر کے سڑک پر ٹریفک کو بحال کر دیا۔ وہیں احتجاجیوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی، تاکہ لوگوں کو پریشانی سے چھٹکارا مل جائے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے کہا تھا کہ اسماٹ میٹرس کی تنصیب پر جموں اور کشمیر کے لوگ مخالفت کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود بھی بی جے پی حکومت عوام کی بات نہیں سن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی ان کی جماعت جموں و کشمیر میں اقتدار میں آئے گی، تو وہ اسمارٹ میٹرس کو دریائے جہلم اور توی میں پھینکے گے تاکہ عوام کو ان سے نجات ملے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرینی فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار

Next Post

کشمیر سے زعفران کے بیج کو باہر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
وادی میںزعفران کی پیداوار میں اریکارڑ اضافہ ‘کاشتکار خوش

کشمیر سے زعفران کے بیج کو باہر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.