جموں//
جموںکشمیر کے ضلع راجوری کے کوٹرانکہ علاقے میں بدھ کو ایک ۲۵سالہ نوجوان کی لاش پائی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے کوٹرانکہ علاقے میں جامع مسجد کے بالمقابل ایک۲۵سالہ نوجوان کی لاش پائی گئی۔
متوفی کی شناخت شبیر احمد ولد شکیل احمد ساکن سموٹ بدھل کے بطور کی گئی ہے ۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔