سرینگر//
سرینگر وین ایسو سی ایشن نے بدھ کے روز یہاں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی جم کر نعرہ بازی کررہے تھے اور ان کا الزام تھا کہ ملٹی لیول کار پارکنگ میں ان سے زیادہ چارجز ادا کرنے کو کہا جا رہا ہے ۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے گیارہ سو رویے ماہانہ پارکنگ چارجز ادا کرتے تھے ۔
مظاہرین نے کہا’’اس سال کے ماہ جون تک ہم یہی رقم ادا کرتے تھے پھر کہا گیا کہ سمارٹ سٹی بن گئی اب بارہ سو بھر دو لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ دو ہزار روپے ادا کرو‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم غریب لوگ اتنی رقم کہاں سے لائیں گے ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے‘‘۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ دو ڈھائی سو گاڑیاں ہیں ہم اتنا نہیں کماتے ہیں جتنا بھرنے کو کہا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان چارجز میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو نا انصافی ہے ۔احتجاجیوں نے متعلقہ حکام سے انصاف کرنے کی اپیل کی۔