نئی دہلی// مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹکنالوجی پی ایم او، پرسنل، پبلک شکایات، پنشن، اٹامک انرجی اور اسپیس کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لکھنؤ انسٹی ٹیوٹ سی ایس آئی آر-این بی آر آئی (نیشنل بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) کے ذریعہ تیار کردہ نئی قسم کے کمل کے پھول کی نقاب کشائی کی جس میں 108 پتیاں ہیں۔ ‘این بی آر آئی نموہ 108’نامی کمل کو سی ایس آئی آر-نیشنل بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این بی آر آئی) نے تیار کیا ہے ، جو لکھنؤ میں واقع ایک اہم پلانٹ پر مبنی، کثیر الجہت، جدید ترین نیشنل آر اینڈ ڈی سینٹر ہے ۔
لکھنؤ کے این بی آر آئی میں ناموہ 108 کمل کی قسم اور اس کی مصنوعات کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ‘کمل کے پھول’ اور ‘ہندسہ 108’ کی مذہبی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ، یہ امتزاج اس قسم کو ایک اہم شناخت فراہم کرتا ہے ۔
نموہ 108 قسم کے کمل مارچ سے دسمبر تک پھول آتے ہیں اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ کمل کی پہلی قسم ہے جس کے جینوم کو اس کی خصوصیات کے لیے مکمل طور پر ترتیب دیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کنول فائبر اور پرفیوم ‘فروٹس’ سے تیار کردہ ملبوسات بھی جاری کیے ، جو کمل کے پھولوں سے نکالے گئے تھے اور این بی آر آئی نے ایف ایف ڈی سی، قنوج کے تعاون سے کمل ریسرچ پروگرام کے تحت تیار کیے تھے ۔
کنول کی انوکھی قسم کو نموہ 108 کا نام دینے کے لیے این بی آر آئی کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی کے انتھک جوش و جذبے اور فطری خوبصورتی کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے ۔
اس موقع پر لوٹس مشن کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ دیگر ترجیحی اسکیموں کی طرح مشن موڈ میں شروع کیا جارہا ہے جن میں قومی شہد اور شہد کی مکھی مشن (این ایچ بی ایم)، قومی بانس مشن (این بی ایم)، نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن (این ایف ایس ایم)، نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ (این ایم این ایف)، نیشنل مشن فار سسٹین ایبل ایگریکلچر (این ایم ایس اے )، گوکل مشن، بلیو ریوولوشن ، مشن شکتی [؟] خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک مربوط پروگرام اور انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹم (این ایم-آئی سی پی ایس) پر قومی مشن وغیرہ شامل ہیں۔
وزیر اعظم مودی کی رہنمائی میں حکومت نے آروما مشن کی شاندار کامیابی کے بعد اب لوٹس مشن کا افتتاح کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یہ حکومت نہ صرف ایک اسکیم یا پروجیکٹ شروع کرتی ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ اس کی حد مقرر کی جائے ۔