سرینگر//
حکومت جموںوکشمیر نے۲۰۲۱ کی مردم شماری کی تکمیل تک اَضلاع ، تحاصیل ، بلدیات ، قصبوں ، ریونیو ولیجز اور دیگر اِنتظامی اِکائیوں کی حدود کو منجمد کیاہے۔
اِس سلسلے میں محکمہ منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میںکہاگیا ہے، ’’ مردم شماری کے قواعد۱۹۹۰ کے قاعدہ ۸کی شق (چار) کے عطا کردہ اِختیارات کے استعمال اور اِس موضوع پر جاری ہونے والے سابقہ نوٹیفیکیشن کو ختم کرتے ہوئے حکومت جموں و کشمیر نے تمام اضلاع،تحصیلوں، بلدیات، قصبوں، ریونیو ولیجز اور دیگر انتظامی اکائیوں کی حدود کو منجمد کیا ہے۔ یہ اطلاق یکم جنوری ۲۰۲۴ء سے نافذ العمل ہوگا جومردم شماری ۲۰۲۱ ء کی تکمیل تک جار ی رہے گا۔