سرینگر/۱۷اگست
جموںکشمیر کی حکومت نے 2021 کی مردم شماری کی تکمیل تک اضلاع، تحصیلوں، بلدیات، قصبوں، ریونیو ولیجز اور دیگر انتظامی اکائیوں کی حدود کو منجمد کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ منصوبہ بندی، ترقی اور مانیٹرنگ کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے”مردم شماری کے قواعد 1990 کے قاعدہ 8 کی شق (iv) کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے اور اس موضوع پر جاری کردہ سابقہ نوٹیفکیشنز کی بالا دستی میں، حکومت جموں و کشمیر اس طرح 01.01.2024 سے 2021 کی مردم شماری کی تکمیل تک جموں اور کشمیر کے پورے مرکزی علاقے میں اضلاع/تحصیلوں، میونسپلٹیوں، قصبوں، ریونیو ولیجز اور دیگر انتظامی اکائیوں کی حدود کو منجمد کر دیتا ہے۔“