سرینگر//
اطلاعات و تعلقات عامہ کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی آئی پی آر) نے آج یہاں میڈیا کمپلیکس میں ۷۷ واں یوم آزادی منایا۔
ڈائریکٹر انفارمیشن، منگا شیرپا نے اس اہم تقریب کی مناسبت سے قومی پرچم لہرایا جو اتحاد، تنوع اور قومی فخر کی ان اقدار کو اجاگر کرتا ہے جن کی نمائندگی پرچم کرتا ہے۔
قومی پرچم لہرانا ملک کی شاندار تاریخ، اس کے لوگوں کی قربانیوں اور مستقبل کے روشن امکانات کی یاد دہانی کا کام کرتا ہے۔
پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی آئی پی آر کے سینئر افسران اور محکمہ کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔