اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی منی پور میں امن بحالی نہیں چاہتے : راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-12
in قومی خبریں
A A
حکومت عوام کے تئیں ذمہ دار نہیں ہے: راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے منی پور تشدد کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں اور پارلیمنٹ کے باہر بحران کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ منی پور میں امن بحالی نہیں چاہتے ۔
آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مسٹر مودی لوک سبھا میں جب اپوزیشن پارٹیوں کی تحریک عدم اعتماد پر بحث کا جواب دے رہے تھے تو دو گھنٹے 13 منٹ کی تقریر میں انہوں نے آخر میں منی پور پر اپنی بات رکھی ہے ۔ وہ منی پور کے بارے میں کتنے سنجیدہ ہیں اس بات کا پتہ تقریر کے دوران ان کے چہرے سے صاف نظر آرہا تھا۔ وہ بولتے ہوئے مسکرا رہے تھے ، ان کے چہرے پر درد کا کوئی تاثر نہیں تھا۔ ایوان میں نعرے لگائے جارہے تھے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ منی پور میں امن نہیں چاہتے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ منی پور جل رہا ہے ، جہاں ایک برادری کے لوگ دوسری برادری کے لوگوں کو مارنے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن پارلیمنٹ میں اس معاملے پر ٹھوس بات کرنے کے بجائے مسٹر مودی کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں اور ان کے لیڈروں کا نام لے کر ان پر حملہ کررہے تھے ، اتحاد اور اس میں شامل جماعتوں پر حملہ کررہے ہیں، لیکن منی پور کے مسئلے کو ہلکے میں لیتے ہوئے ، اس معاملے پر کوئی بھی سنجیدہ بات نہیں کر رہے ہیں۔
کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم کو سوچنا چاہیے کہ وہ کسی خاص پارٹی یا علاقے کے لیڈر نہیں ہیں، بلکہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ مسٹر مودی جب بولتے ہیں تو ان کے الفاظ میں وزیر اعظم کا لیول نہیں جھلکتا۔ کی ان میں ملک کا لیڈر نظر نہیں آتا۔ جب وہ منی پور جیسے مسئلے پر ہلکی بات کرتے ہیں اور اس سانحے پر بات کرتے ہوئے ہنستے ہیں، تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ منی پور کو بہت ہلکے میں لے رہے ہیں، وہ وہاں امن بحال کرنے کے بارے میں سوچتے بھی نہیں ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ تقریباً دو دہائیوں سے سیاست میں ہیں لیکن منی پور میں جو کچھ ہوا ایسا انہوں نے کبھی نہیں دیکھا۔ جب وہ منی پور گئے تو وہاں کے لوگوں کا المیہ اور حقیقت دیکھی اور اسی لیے انہوں نے کہا کہ منی پور کا قتل کیا جا رہا ہے ۔ حالات کو سنبھالنے کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ ایک برادری کے لوگ دوسری برادری کے لوگوں کو مارنے کے لیے ہزاروں اسلحہ لوٹ لیتے ہیں، وزیر اعلیٰ کے سامنے سب کچھ ہو رہا ہے لیکن وزیر اعلیٰ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں: جوشی

Next Post

منی پور میں خاتون کی عصمت دری کے خلاف احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

منی پور میں خاتون کی عصمت دری کے خلاف احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.