لندن//
فٹبال کے بےتاج بادشاہ پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرکے تاریخ رقم کر دی۔
میٹا کی ملکیت اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سعودی فٹبال کلب النصر کے فٹبالر 6 سو ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرکے دنیا بھر میں پہلی شخصیت بن گئے۔
رونالڈو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اس کے علاوہ وہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی بےحد مقبول ہیں۔
ٹوئٹر پر ان کے 109 ملین سے زائد جبکہ فیس بک پر 165 ملین فالوورز ہیں۔
رونالڈو کے بعد انسٹاگرام پر 482 ملین فالوورز کے ساتھ لیونل میسی اور سیلینا گومز 427 فالوورز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ پرتگالی فٹبالر اور سعودی فٹبال کلب النصر کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کیا تھا ۔