ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بڈگام اور بارہمولہ میں۶دہشت گرد معاونین گرفتار

اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد بر آمد ہوا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-11
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام اور شمالی ضلع بارہمولہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ۶دہشت گرد معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوج کی۶۲ آر آر کے ساتھ کارروائی انجام دیتے ہوئے بڈگام ضلع کے خانصاحب علاقے میں۳دہشت گرد معاونین کو گرفتار کیا۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت قیصر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن کرمشورہ، طاہر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن واگورہ اور عاقب رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن واگورہ کے بطور کی گئی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ تینوں لشکر طیبہ نامی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک چینی ہینڈ گرینیڈ‘۲میگزین‘۵۷گولیاں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مواد کو مزید تحقیقات کیلئے کیس ریکارڈ میں رکھا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
ایک اور کارروائی کے دوران بارہمولہ پولیس نے قصبہ اوڑی میں دہشت گردوںکے ایک ماڈیول کو تباہ کرکے لشکر طیبہ کے۳دہشت گرد معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بارہمولہ پولیس اور فوج کی۱۶؍ایس آئی کے ایچ ایل آئی نے چورنڈا اوڑی علاقے میں مشترکہ گشت کے دوران ایک شخص کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ اس شخص نے سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ۲گرینیڈ بر آمد کئے گئے جس کے فوراً بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت شوکت علی اوان ولد عبدالکریم ساکن چورندا اوڑی کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس بیان میں کہا گیا’’پوچھ تاچھ کے دوران اس نے اپنے مزید دو ساتھیوں کے ناموں کا انکشاف کیا جن کی شناخت احمد الدین ولد شکور الدین ساکن چورندا اوڑی اور محمد صدیق کھٹانہ ولد عمر الدین ساکن چورندا کے بطور ہوئی‘‘۔
ترجمان نے کہا’’پوچھ تاچھ کے دوران ان کے انکشاف پر۲گرینیڈ‘ایک چینی ساخت کا پستول‘ایک پستول میگزین اور۴گولیاں بر آمد کی گئیں‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزمین پاکستان نشین ٹیرر ہینڈلرس کے ایما پر سرحد پار اسلحہ اسمگلنگ کرتے تھے اور اس اسلحہ و گولہ بارود کو لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گردوں میں تقسیم کرتے تھے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امرناتھ یاترا:یاتریوں کا ایک اور جھتا جموں سے روانہ

Next Post

مرکز کاآئی پی ایس افسر بسنت رتھ کی قبل از وقت ریٹائر منٹ کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
مرکز کاآئی پی ایس افسر بسنت رتھ کی قبل از وقت ریٹائر منٹ کا حکم

مرکز کاآئی پی ایس افسر بسنت رتھ کی قبل از وقت ریٹائر منٹ کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.