کولمبو// بابراعظم نے لنکا پریمیئر لیگ کو چار چاند لگا دیئے۔ گال ٹائٹنز کیخلاف میچ میں رواں سیزن کی پہلی سنچری جڑ دی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے میچ وننگ سنچری بنا کر کولمبو اسٹیکرز کو لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں گال ٹائٹنز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔
ٹائٹنز کی طرف سے دیے گئے 189رنز کے تعاقب میں بابر نے اپنی اننگز کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں کاسن راجیتھا کو لگاتار تین چوکے لگائے۔
پاکستان کے کپتان نے 34 گیندوں پر نصف سنچری بناتے ہوئے اپنا لاٹھی چارج جاری رکھا، جو مختصر ترین فارمیٹ میں ان کی 87 ویں ففٹی تھی۔
بابر کسی بولر کو بخشنے کے موڈ میں نہیں تھے انہوں نے 16ویں اوور میں شکیب کو چھکا لگا کر اسٹرائیکرز کو ہدف کے قریب پہنچا دیا۔
اسٹرائیکرز کو 9 گیندوں پر 19 رنز کی ضرورت تھی کہ بابر نے صرف 57 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کرنے کے لیے نگاراوا کو باؤنڈری لگائی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی 10ویں سنچری تھی۔
سٹرائیکرز کو آخری اوور میں 14 رنز درکار تھے تاہم وہ 104 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد لانگ آف پر کیچ ہو گئے ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
اس کے بعد نواز نے 4 گیندوں پر 14 رنز کا کیمیو کھیلا اور اسٹرائیکرز کو فنش لائن پر لے گئے۔ بابر کو میچ وننگ اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔