منگل, جولائی 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوار پن بجلی پروجیکٹ کیلئے سرمایہ کاری منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-28
in اہم ترین
A A
کوار پن بجلی پروجیکٹ کیلئے سرمایہ کاری منظور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ صرف مودی اور شاہ ریاستی درجہ بحال کر سکتے ہیں ‘

۲۸ سے۳۱جولائی تک موسلادھار بارش اور اچانک سیلاب کا خدشہ

سرینگر//
وزیراعظم ‘نریندرا مودی کے زیر صدارت، کابینی کمیٹی برائے اقتصادی امور نے آج مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں دریائے چناب کے کنارے۵۴۰میگاواٹ (ایم ڈبلیو) کی صلاحیت والے’کوار‘پن بجلی پروجیکٹ کیلئے۱۲ء۴۵۲۶ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔
پروجیکٹ پرمیسرس چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (میسرس سی وی پی پی ایل)کے ذریعہ عمل درآمد کیا جائے گا جوکہ این ایچ پی سی اور جے کے ایس پی ڈی سی کے درمیان ایک مشترکہ کاروباری کمپنی ہے۔
ان دونوں کا سرمایہ جاتی تعاون۲۷؍ اپریل ۲۰۲۲کو بالترتیب ۵۱ فیصد اور۴۹فیصد ہے۔ اس پروجیکٹ سے۹۰ فیصد قابل انحصار برس میں۵۴ء۱۹۷۵ ملین اکائیاں تیار ہوں گی۔
بھارتی حکومت بنیادی ڈھانچے میں مدد کرنے کیلئے۸۰ء۶۹ کروڑ روپے کی امدادی رقم فراہم کررہی ہے اور میسرس سی وی پی پی ایل میں جے کے ایس پی ڈی سی کے(۴۹ فیصد) حصص کے تعاون کیلئے یونین ٹریٹیری جموں و کشمیر کو۰۸ء۶۵۵ کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرکے مددکررہی ہے۔
این ایچ پی سی اپنا سرمایہ حصص (۵۱ فیصد)۸۲ء۶۸۱ کروڑ روپے کی اپنے گھریلو وسائل سے سرمایہ کاری کرے گی۔
’کوار‘پن بجلی پروجیکٹ۵۴ ماہ کے عرصے میں کام کرناشروع کردیگا۔ اس پروجیکٹ سے بجلی کی فراہمی کے ذریعہ گرڈ کو متوازن بنانے میں اور بجلی کی فراہمی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
پروجیکٹ کو قابل عمل بنانے کیلئے،مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں کشمیر کی حکومت پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے۱۰برس کیلئے پانی کے استعمال کے چارجیز کی وصولی سے استثناء کو توسیع دے رہی ہے۔
اس کے ساتھ ریاست کے جی ایس ٹی کے شیئر (یعنی ایس جی ایس ٹی)کی تقسیم اور سالانہ۲ فیصد مفت بجلی کی رعایت بھی دی جائے گی ، یعنی پروجیکٹ کے شروع ہونے کے بعدپہلے سال میں مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کوو مفت بجلی ۲ فیصد ہوگی اوراسکے بعدہر سال۲ فیصد کے حساب سے اس میں اضافہ ہوگااور۶سال کے بعد سے یہ اضافہ ۱۲ فیصد ہوگا۔
اس پروجیکٹ کی تعمیراتی سرگرمیوں سے تقریباً۲۷۰۰؍ افراد کو براہ راست یابالواسطہ روزگار ملے گا اور اس سے مرکز کے زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر کی مجموعی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
مزیدبرآں یونین ٹریٹری جموں و کشمیر کوتقریباً۵۹ء۴۵۴۸ کروڑروپے کی مفت بجلی ملے گی اور منصوبے کی ۴۰ سالہ مدت کارکے دوران۴۶ء۴۹۴۱ کروڑ روپے ’کوار‘ پن بجلی پروجیکٹ سے پانی کے استعمال کے چارجیز کے طور پر حاصل ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈاکٹرفاروق لون پی ایس سی کے عبوری چیئر مین مقرر

Next Post

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے ۸ نئے کیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ صرف مودی اور شاہ ریاستی درجہ بحال کر سکتے ہیں ‘
اہم ترین

’ صرف مودی اور شاہ ریاستی درجہ بحال کر سکتے ہیں ‘

2026-07-28
۲۸ سے۳۱جولائی تک موسلادھار بارش اور اچانک سیلاب کا خدشہ
اہم ترین

۲۸ سے۳۱جولائی تک موسلادھار بارش اور اچانک سیلاب کا خدشہ

2026-07-28
سنہا کا پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے پر زور
اہم ترین

سنہا کا پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے پر زور

2026-07-28
 ۷؍لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے فوج کے ڈاگ اسکواڈ کی خدمات حاصل
اہم ترین

 ۷؍لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے فوج کے ڈاگ اسکواڈ کی خدمات حاصل

2026-07-28
’۲۰۳۶ تک پیسہ غیر متعلق ہو سکتا ہے‘مصنوعی ذہانت ہر چیز بدل دے گی‘
اہم ترین

’۲۰۳۶ تک پیسہ غیر متعلق ہو سکتا ہے‘مصنوعی ذہانت ہر چیز بدل دے گی‘

2026-07-28
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
اہم ترین

لوک سبھا میں پرچہ لیک اور  امتحانی بدعنوانیوں کے خلاف ترمیمی بل پیش، سزائیں مزید سخت کرنے کی تجویز

2026-07-28
امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف   اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار
اہم ترین

امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف  اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار

2026-07-28
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

سرینگر میں ۵ء۶۰کروڑ  روپے مالیت کی۸غیر  منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-07-28
Next Post
کورونا وبا پھیلانے کے بعد پہلی بار جموںکشمیر میں کوئی مثبت کیس درج نہیں

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے ۸ نئے کیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.