پیرس//
فرانس کے صدر میکرون نے بیروت بندرگاہ کے دھماکے کی تیسری برسی کے موقع پر لبنانیوں کو عربی زبان میں ایک پیغام بھیجا ہے۔
میکرون نے ٹویٹر ’’X‘‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا کہ اے لبنانی خواتین و حضرات ، میں آپ اور آپ کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ تین سال قبل بیروت میں ہونے والے دھماکے کے بعد میں آپ کے ساتھ تھا اور میں ہمیشہ ہمارے درمیان ہونے والی بات چیت کو یاد رکھوں گا۔
میکرون نے مزید کہا کہ لبنان اکیلا نہیں تھا، یہ آج بھی تنہا نہیں ہے۔ آپ فرانس پر، ہماری یکجہتی اور دوستی پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔
اس دھماکے میں 220 سے زائد افراد ہلاک اور 6500زخمی ہوگئے تھے۔ اس تباہی کی تحقیقات میں اب بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔