کابل//
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر راشد خان پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کےلیے دستیاب ہوں گے۔
کمر کی تکلیف کے باعث راشد خان دی ہنڈرڈ سے دستبردار ہو گئے تھے تاہم افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 22 اگست سے شروع ہو گی۔
راشد خان بنگلادیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے۔
چیف سلیکٹر افغانستان کرکٹ بورڈ اسد اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ راشد خان نے آرام کےلیے دی ہنڈرڈ چھوڑی۔
انہوں نے بتایا کہ افغانستان کا ٹریننگ کیمپ 10 اگست سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہوگا، راشد سری لنکا میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔
اسد اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی اور ایشیا کپ کے لیے مورال بلند ہوگا۔