ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

جموںوکشمیر پر بربادی کے منڈلاتے سایے

خواتین کی گمشدگیاں اور منشیات کا بڑھتا استعمال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-06
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

روان ہفتے کے دوران پارلیمنٹ سے جموں وکشمیر کے حوالہ سے دو بے حد بُری، چونکا دینے والی مگر پریشان کن خبریں ملی۔ ایک کا تعلق جموںوکشمیر سے زائد از ۱۰؍ ہزار خواتین کی پُراسرار گمشدگی جبکہ دوسری بُری خبر کا تعلق منشیات کی لت میں مبتلا شہریوں کی بڑھتی آبادی سے ہے۔ان دونوں معالات کے حوالوں سے پارلیمنٹ میں سرکاری طور سے جو اعداد وشمارات پیش کئے گئے ہیں اگر واقعی ان میں کوئی صداقت ہے تو یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے لمحہ فکریہ ہی نہیں بلکہ اپنے گردوپیش میں پیش آمدہ حالات واقعات پر گہری نگاہ رکھنے ، معاشرتی سطح پرسرائیت اچھائیوں اور برائیوں کا قریب اور باریک بینی سے جائزہ لینے اور ان دونوں معاملات کے حوالوں سے پیدا ہورہے سنگین نوعیت کے چیلنجوں سے کس طرح عہد برآں ہونے کی ضرورت ہے اُس پر وسیع تر تناظرمیں تجزیہ اور غوروفکر کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ س بیورو (NCRB)کے مرتب کردہ اعداد وشمارات کو ایوان میں مرکز ی وزارت داخلہ کی طرف سے رکھتے ہوئے یہ سنسنی خیز انکشاف کیاگیا کہ سال ۲۰۱۹ء سے سال ۲۰۲۱ء تک کی مدت کے دوران جموںوکشمیر سے ۸۶۱۷ خواتین اور ۱۱۴۸؍ لڑکیاں لاپتہ ہوئی ہیں جبکہ ملک بھر سے بحیثیت مجموعی ۱۳؍ لاکھ ۱۳؍ ہزار خواتین ؍لڑکیاں اُسی مدت کے دوران لاپتہ ہوچکی ہیں۔ اس حوالہ سے مدھیہ پردیش سرفہرست ہے جہاں سے ایک لاکھ ۶۰؍ہزار ۱۸۰؍خواتین اور ۳۸؍ ہزار ۲۳۴؍لڑکیاں گم ہوئی ہیں۔ مغربی بنگال سے ایک لاکھ ۵۶؍ ہزار ۹۰۵؍خواتین اور ۳۶؍ ہزار ۶۰۶ لڑکیاں، مہاراشٹر سے ایک لاکھ ۷۸ ہزار ۴۰۰ خواتین اور ۱۳؍ہزار ۳۳ لڑکیاں، اڈیسہ سے ۷۰ ہزار ۲۲۲ خواتین اور ۱۶؍ہزار ۶۴۹؍ لڑکیاں، چھتیس گڑھ سے ۴۹؍ہزار ۱۱۶؍خواتین اور ۱۰؍ہزار ۸۱۷ لڑکیاں جبکہ دہلی سے ۶۱؍ہزار ۵۴ خواتین اور ۲۲؍ ہزار ۹۱۹ لڑکیاں اس مدت کے دوران لاپتہ ہوچکی ہیں۔
این سی آر بی نے اعداد وشمار پیش تو کئے لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ لڑکیاں اور خواتین کہاں غائب ہوئی اور متعلقہ اداروں بشمول پولیس نے اس تعلق سے گذرے ۳؍سالوں کے دوران کیا کارروائی کی۔ ظاہر ہے وہ ہوا میں تحلیل نہیں ہوئی اور نہ ہی زمین کے اندر دب گئیں، یا تووہ ملک کے کسی نہ کسی حصے میں سمگل یا اغوا ہو کر موجود ہیں یا یہ گمشدگیاں ملک کے اندر کسی بہت بڑے ریکٹ کی طرف اشارہ ہے۔
جموںوکشمیر ایسی چھوٹی ریاست سے دس ہزار کی تعداد میں گمشدگیاں کوئی معمولی نہیں، جہاں کوئی ایک شہری یا خاکی میں ملبوس لاپتہ ہوجاتا ہے تو سارے ادارے متحرک ہوجاتے ہیں لیکن دس ہزار خواتین اور لڑکیوں کی گمشدگیوں پر اتنی گہری خاموشی پراسرار محسوس ہورہی ہے۔اس اشوع کو لے کر چند روز قبل نیشنل کانفرنس کی خواتین ونگ کی قیادت میں خواتین نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس بارے میں معلومات پیش کرکے ان خواتین کی بازیابی یا فی الوقت وہ کہاں اور کس حالت میں ہیں کے بارے میں جانکاری دے لیکن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اس سنگین مگر پراسرار معاملے پر مسلسل خاموشی ہے اور سب سے بڑھ کر حیرت تو اس بات کو لے کر کہ جموں نشین اور کشمیرنشین جتنی بھی سیاسی ،غیر سیاسی ،نظریاتی ، مذہبی یاسماجی جماعتیں ہیں وہ بھی خاموش ہیں۔ ان کی یہ خاموشی معنی خیز بھی محسوس ہورہی ہے ۔
پولیس بھی خاموش ہے جبکہ نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو نے جو اعداد وشمار پیش کئے ہیں ظاہر ہے ان کی بُنیاد پولیس میں درج ایف آئی آر ز پر ہی ہوسکتی ہے، بیورو نے یونہی ہوا میں نہ تیر چلانے کی مشق کی اور نہ ہی اپنے میز پر بیٹھ کر اعداد وشمارات اختراع کئے۔ پورے سماج کیلئے یہ ایک سنگین اور پُرتشویش معاملہ ہے جس کو سنجیدگی کے ساتھ ایڈریس کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ نظر انداز کرنے کی کوئی گنجائش ہے!
پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سماجی انصاف نے پارلیمنٹ میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے یہ سنسنی خیز اور ہوشربا رپورٹ پیش کی کہ جموںوکشمیر میںمنشیات کا استعمال کرنے والی آبادی کی مجموعی تعداد ۱۳؍ لاکھ ۵۰؍ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشہ کی لت میں ۱۰؍سال سے ۱۷؍ سال اور ۱۸؍ سال سے ۷۵؍سال کی عمر کے افراد مبتلا ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق۱۰؍ سال سے ۱۷ ؍سال کی عمر کے افراد کی تعداد ایک لاکھ ۶۸ہزار۷۰۰ جبکہ ۱۸ سال سے ۷۵ سال کی عمر کے افراد جو مختلف منشیات کے عادی بن چکے ہیں کی تعداد ۱۱؍لاکھ ۸۰؍ ہزار پہنچ چکی ہے۔ البتہ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس تعداد میں اضافہ کا ہر ممکن امکان موجودہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ صرف ۲،۳ سال قبل جموں وکشمیرمیں منشیات کی لت میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد ۶؍لاکھ کے قریب بتائی جاتی تھی لیکن ایک مختصر مدت میںیعنی محض ۳؍ سال کے دوران منشیات کی لت میں مبتلا افراد کی تعداد میں زائد از دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ ڈی ایڈکشن مراکز کی تعدادمیں اضافہ ، حکومتی اور غیر حکومتی اداروں کی جانب سے چلائی جارہی تشہیری مہموں اور انسدادی اقدامات، اراضیوں پر دھاوا بول کر بھنگ وغیرہ کی فصل کوتباہ کرنے، بڑے پیمانے پر سمگلروں کی گرفتاریوں اور بعض معاملات میںبنگ اثاثے اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے ایسے اقدامات کے باوجود ہورہاہے۔ جوا س بات کی طرف واضح اشارہ کررہا ہے کہ حکومتی اداروں کے مقابلے میں منشیات کا دھندہ کرنے والے سمگلر اور مارکیٹ تک دسترس رکھنے والے زیادہ بااثر، طاقتور اور وسائل سے لیس اور مضبوط ہیں۔
یہ معلوم نہیں کہ اس میں سے جموں کا حصہ کتنا ہے اور کشمیر کا حصہ کتنا ہے لیکن جو کچھ بھی ہے وہ پوری آبادی کیلئے فکر وتشویش کا موجب ہے۔ یہ صورتحال معاشرتی سطح پر زندگی کے ہر ایک چھوٹے بڑے پہلو کیلئے ایک بہت بڑے خطرے بلکہ تباہی وبربادی کا پیغام ہے۔
جموں وکشمیر سے خواتین کی گمشدگیوں اور منشیات کی لت میںمبتلا افراد کی تعدادمیں ہوشربا اضافہ گذرے تین چار برسوں کے دوران ریکارڈ توڑتا نظرآرہاہے۔ یہ اس بات کی طرف بھی واضح اشارہ ہے کہ جموںوکشمیرمیں مختلف نوعیت کے جرائم میںبتدریج اضافہ ہوتا جارہاہے۔ یہ تو وثوق یا قطعیت کے ساتھ کہا نہیں جاسکتا کہ ان دونوں معاملات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں لیکن بادی النظرمیں محسوس تو یہی ہورہا ہے کہ یہ دونوں آپس میں پیوست ہیں ۔ سماجی سطح پر مزید بیداری اور رائے عامہ کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، مزید کوتاہی تباہی وبربادی پر منتج ہو سکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خان صاحب :قصہ ٔ پارینہ ؟

Next Post

راشد خان پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے، چیف سلیکٹر اے سی بی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
راشد زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں

راشد خان پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے، چیف سلیکٹر اے سی بی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.