پاناما سٹی//
پاناما کے جنوبی حصے میں جمعرات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح 01.25پر محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0ریکارڈ کی گئی۔ جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 5.65ڈگری شمالی عرض البلد اور 82.70ڈگری مغربی طول البلد میں تھا۔