نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندرمودی نے تمل ناڈو کے تنجاور میں بدھ کو رتھ یاترا کے دوران ہوئے حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہارکیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم راحت فنڈ سے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو دو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسٹر کووند نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا،’’تنجاور میں رتھ یاترا کے دوران کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت کچھ لوگوں کی موت کو سانحہ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔سوگوار لواحقین کے تئیں میری تعزیتیں۔‘‘
وزیراعظم کے دفتر نے وزیراعظم کے ٹویٹ پیغام میں کہا،’’تمل ناڈو کے تنجاور کے حادثے سے بے حد دکھی ہوں۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار لواحقین کے ساتھ میریں تعزیتیں ۔امید کرتاہوں کہ جو زخمی ہوئے ہیں،وہ جلد صحت مند ہوجائیں گے۔‘‘
ایک دیگر ٹویٹ میں کہا گیا ہے ،’’حادثے میں مرنے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو وزیراعظم راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی مالی اعانت دی جائےگی۔زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔‘‘
واضح رہے کہ تمل ناڈو میں تنجاور کے پاس صبح رتھ یاترا کے دوران کرنٹ لگنے سے تین نابالغوں سمیت 11 لوگوں کی موت ہوگئی،جبکہ 14 دیگر جھلس گئے۔