منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز کے ٹی20 اسکواڈ میں ہوپ، ہیٹ مائرکی واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-02
in کھیل
A A
ویسٹ انڈیز کے ٹی20 اسکواڈ میں ہوپ، ہیٹ مائرکی واپسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پورٹ آف اسپین// ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں شائی ہوپ، شمرون ہیٹمائر اور اوشین تھامس کو شامل کیا ہے۔
چیف سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یانک کاریا اور شیلڈن کوٹریل کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا گیا، لیکن ٹیم انتظامیہ تھامس کی ’تیز رفتاری‘ اور روسٹن چیز و عقیل حسین کی شکل میں دو اسپنروں سے مطمئن تھی۔
تھامس اور ہوپ کی شمولیت پر، ہینس نے کہا: "ہم تھوڑے سے ایکس-فیکٹر والے کھلاڑی چاہتے ہیں۔ تھامس ایک ایسا کھلاڑی ہے جو اپنی رفتار سے میچ میں فرق پیدا کر سکتا ہے۔ مجھے ایسا لگا جیسے وہ بہت پرجوش ہے اور واقعی میں مکمل طور پر فٹ ہو کرواپس آنا چاہتا ہے اورپھر سے تیز گیندبازی کرنا چاہتا ہے۔ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ہمیں کیریبین خطے میں کچھ تیز گیند بازوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اوشین کے ساتھ شروعات کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا، "ظاہر ہے، شائی بہت اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور ان کا لیول کافی اچھا ہے کہ وہ تینوں فارمیٹس میں ویسٹ انڈیز کے لیے کھیل سکتے ہیں۔ یہ ٹیم اگلے سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کی گئی ہے۔ ہم مختلف منصوبوں کی جانب دیکھ رہے ہیں اور صحیح امتزاج تلاش کر رہے ہیں۔”
ہینس نے کہا کہ 17 اگست سے شروع ہونے والی کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کچھ دوسرے کھلاڑیوں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
دریں اثنا، ہیٹ مائر، جو طویل وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی کررہے ہیں، نے آخری بار گزشتہ سال اگست میں ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا اور جون میں ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے بھی انہیں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں فارم اور فٹنس مسائل کی وجہ سے محدود اوورز کی ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا۔
ہیٹمائر نے حال ہی میں امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں رنر اپ سیئٹل اورکاس کے لیے دو ٹی20 مقابلے کھیلے۔ انہوں نے اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے لیے 151.77 کے اسٹرائیک ریٹ اور 37.37 کی اوسط سے 299 رنز بنائے تھے۔
ہوپ بھی فروری 2022 میں ہندوستان کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کے 17 ماہ بعد کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیا واقعی مفتی سعید اقتدار پرست نہیں تھے؟

Next Post

نیدرلینڈ نے ویتنام کو 7-0 سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
نیدر لینڈ نے زمبابوے کو شکست دے کر سپر 12 میں اپنا کھاتہ کھولا

نیدرلینڈ نے ویتنام کو 7-0 سے شکست دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.