ڈونیڈن//نیدرلینڈ نے جارحانہ فٹ بال کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 2023 فیفا خواتین ورلڈ کپ میں منگل کے روز اپنے گروپ-ای کے میچ میں ویتنام کو 7-0 سے شکست دی۔
ڈچ ٹیم کی طرف سے لایک مارٹینز، کٹجا سنوئز اور ڈینیئل وین ڈی ڈونک نے شاندار کارکردگی ظاہر کرتے ہوئے ایک-ایک گول کیا۔ ایسمی برگٹس اور جل رورڈ نے دو دو گول کیے۔
نیدرلینڈ کو گروپ-ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے امریکہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے تھے۔ ڈچ ٹیم اس بڑی جیت کے ساتھ آسانی سے اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی۔
نیدرلینڈ کی ٹیم تین میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ سپر 16 میں داخل ہو گئی۔ دوسری جانب، امریکہ نے گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں پرتگال کے ساتھ بغیر کسی گول کے ڈرا کے بعد پانچ پوائنٹس کے ساتھ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔