منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

این سی‘پی ڈی پی…تھوڑا صبر کریں!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

کیا الیکشن ہونے والے ہیں؟جموں کشمیرمیں اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں؟نہیں صاحب! یہ ہم بھی جانتے ہیں کہ جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن ہونے میں ابھی صدیاں لگ جائیں گی اور… اور فی الحال یو ٹی میں الیکشن… اسمبلی الیکشن کیلئے ’مناسب وقت‘ بھی نہیں ہے… پھر پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس لڑ کیوں رہی ہیں… یا انہوں نے لڑنا شروع کیوں کردیا ہے ۔ وہ کیا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ دونوں کا گپکار الائنس کے ذریعے اتحاد دکھاوا ہے‘ کاغذی ہے ‘ اس میں چھل ہے ‘ کپٹ ہے‘ دھوکہ ہے‘ مکر ہے‘ فریب ہے… ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی نیت بھی ہے… ایک دوسرے کے وجود کو مٹانے کی سازش بھی ہے‘ایک دوسرے کو شکست دے کر اقتدار پر براجمان ہونے کا خواب بھی ہے… یہ سب ٹھیک ہے‘ ہمیں اس سب پر کوئی اعتراض نہیں ہے… لیکن پہلے الیکشن کا اعلان ہونے تو دیجئے کہ… کہ ابھی الیکشن کا اعلان تو دور کی بات ہے … دہلی میں اور بھی بڑے کام کرنے کو ہیں… اور یہ بات این سی اور پی ڈی پی کی سمجھ میں جتنی جلدی آئے اتنا ہی ان کیلئے ٹھیک ہے… یہ دونوں جماعتیں جو کرنے لگی ہیں… اس کا اندازہ تو ہمیں پہلے سے ہی تھا… ہم جانتے تھے کہ وقت آنے پر یہ ایک دوسرے کو کھا جائیں گی …ایک دوسرے سے لڑ پڑیں گی… لیکن… لیکن ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے … اُس وقت کے آنے میں ابھی بہت سارا وقت ہے… ڈھیر سارا وقت …اچھا ہو گا کہ… کہ تب تک دونوں جماعتیں اور ان کے ترجمان حضرات صبر سے کام لیں… ایک دوسرے کیخلاف سب کچھ بچا کے رکھیں اور… اور جب کبھی جموںکشمیر میں الیکشن… اسمبلی الیکشن کا اعلان ہو گا تو… تو دونوں اپنی اپنی تلواریںمیان سے باہر نکالیں اور ایک دوسرے پر وار کریں… لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا ہے… تب تک دونوں صبر سے کام لیں کہ… کہ قوم کو حیرانی ہو گی او ر نہ پریشانی… یہ قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ این سی کیا ہے اور… اور پی ڈی پی کیا ہے…قوم دونوں کے ماضی سے بخوبی واقف ہے…قوم جانتی ہے کہ ان دونوں جماعتوں نے وقت وقت پر کیا کیا اورکیا نہیں کیا… دونوں لڑیں نا‘ ایک دوسرے کے کپڑے تک پھاڑ ڈالے نا…لیکن پہلے الیکشن… اسمبلی الیکشن کا اعلان تو ہونے دیں… ایک بار اعلان ہونے دیں‘ پھر ان پر ساری بندشیں … ساری پابندیاں ختم ہو جائیں گی… لیکن تب تک یہ جنگ بندی کریں اور… اور ہاں زبان بندی بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گزشتہ دو سالوں میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات‘ دراندازی میں کمی آئی:مرکز

Next Post

کیا واقعی مفتی سعید اقتدار پرست نہیں تھے؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post

کیا واقعی مفتی سعید اقتدار پرست نہیں تھے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.