پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

منشیات فروش کے بینک کھاتے کو منجمد کیا گیا

کھاتے میں جمع ۱۶ لاکھ روپے بھی ضبط کئے گئے :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-01
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
معاشرے سے منشیات کی بدعت کا خاتمہ کرنے کی اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پیر کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک اہم پیش رفت میں منشیات فروش کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بینک اکاؤنٹ میں جمع ۳۳ء۱۶ لاکھ روپے کی رقم کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق بارہمولہ پولیس کے ایک سینئر افسر، ایس ڈی پی او، شوکت علی نے اس کارروائی کو انجام دیا اور ایک ’بدنام زمانہ‘ منشیات فروش مقصود احمد بٹی ولد باغ علی بٹی ساکنہ کملکوٹ، اوڑی کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر لیا۔
اس ضمن میں پولیس نے ایک ایف آئی آر‘ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں منشیات فروشی میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف اس قسم کی کارروائی کو منشیات کے خاتمہ کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
پریس بیان کے مطابق ’’کسی بھی منشیات فروش کو بخشا نہیں جائے گا اور منشیات کے کاروبار کو ختم کرنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس لگاتار سرگرم ہے۔‘‘
ادھر، مقامی باشندوں نے پولیس کی جانب سے منشیات کا قلع قمع کرنے اور شہریوں کو اس وبا سے دور رکھنے کے لیے کی جانے والی کارروائیوں کی سراہنا کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر خاص کر وادی کے طول و ارض میں جموں و کشمیر پولیس، محکمہ ایکسائز، محکمہ مال کی جانب سے منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے لیے کئی کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
پیر کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس اور میونسپلٹی کی جانب سے انجام دی گئی مشترکہ کارروائی میں خود رو بھنگ کو تباہ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یو ٹی انتظامیہ کا تمام ملازمین کو ۱۵؍گست کی تقریب میں شرکت کا حکم

Next Post

کرپشن کے الزامات پر ڈپٹی میئر کے خلاف انکوائری شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
۱۹جون کپوارہ میں انکاؤنٹر کی تحقیقات کا حکم

کرپشن کے الزامات پر ڈپٹی میئر کے خلاف انکوائری شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.