ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سیاست اور غیر سیاسی لوگ

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-08-01
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

نہیں صاحب سیاست میں کشش ہے اور اس میں اللہ میاں کی قسم کوئی شک نہیں ہے … بالکل بھی نہیں ہے ۔سیاست کو پر کشش صرف یہ حقیقت نہیں بناتی ہے کہ اس میں بے پناہ پیسے کمانے کی گنجائش ہے … خوب گنجائش موجود ہے ۔نہیں صاحب ‘ اس لئے نہیں کہ پیسے … بے پناہ پیسے تو دوسرے شعبوں میں بھی کمانے کی پوری پوری گنجائش موجود ہے اور… اور سو فیصد موجود ہے ۔ سیاست کو جو بات پر کشش بناتی ہے اور… اور سو فیصد بناتی ہے وہ ہے آزادی … کوئی بھی بات کرنے کی آزادی ۔ سیاستدان چاہے تو وہ کوئی بھی بات ‘ کوئی بھی وعدہ کر سکتا ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم کوئی پوچھنے والا نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔جس کے منہ میں زبان بھی نہیں ہو تی ہے ‘ جو بے زبان ہوتا ہے، سیاست میں آکر اس کے بھی منہ میں زبان آجاتی ہے اور… اور وہ بھی فر فر کر کچھ بھی کہہ سکتا ہے… کچھ بھی کہتا ہے ۔اسی لئے تو صاحب جو لوگ سیاست میںنہیں ہیں ‘ انہیں یہ دیکھ کر منہ میں پانی آتا ہے اور… اور پھر وہ بھی اپنا منہ کھولتے ہیں اور کچھ بھی بولتے ہیں… حالانکہ انہیں بولبے … کچھ بھی بولنے کا کوئی اختیار نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ اور جن کے منہ میں پانی آتا ہے وہ کشمیر کے غیر سیاسی لوگ ہیں… جنہیں سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے‘ کوئی واسطہ نہیں ہے … لیکن… لیکن ان کے بھی منہ میں پانی آرہا ہے… اس لئے وہ خاموش نہیں رہ پا رہے ہیں… اب انہیں صبر نہیں ہو رہا ہے … بالکل بھی نہیں ہو رہا ہے اور…اور اس بے صبری کی وجہ سے انہوں نے کشمیر میں سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے… ایسے ایسے بیان دیتے ہیں… ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں کہ سیا ستدان کا سر بھی چکرا جائے … وہ بھی حیران ہو جائے اور… اور اس لئے حیران ہو جائے کہ جو اس کا کام تھا … جو اس کا کام ہے وہ کوئی اور کررہا ہے… وہ کررہاہے جس کے ذمہ یہ کام نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے … لیکن کیا کیجئے گا اپنے اس کشمیر کا کہ… کہ یہاں کوئی کچھ بھی کر سکتا ہے اور… اور کسی کو جواب دئے بغیر کر سکتا ہے ۔ اس میں سیاستدان کیا اور غیر سیاسی لوگ کیا۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم امن قائم کرنے میں یقین رکھتے ہیں :سنہا

Next Post

محرم جلوسوں پر عائد پابندی ختم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

محرم جلوسوں پر عائد پابندی ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.