ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ممبئی میں یا حسین یا حسین کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ جلوس عاشورہ نکالا گیا

علمائکی قیادت میں بڑی تعداد میں علماء شامل ،زنجیر و قمع کا ماتم ،پولس کا زبر دست حفاظتی بندو بست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-30
in قومی خبریں
A A
۳ دہائیوں کے بعد۸ویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں سے گزرنے کی اجازت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

ممبئی//ممبئی شہر و مضافات کے مختلف علاقے جلوس عزاداری کے دوران ‘ یاحسین ، یا حسین ’ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے ہیں۔ اس جلوس کے دوران پولیس نے الرٹ جاری کیا تھا اور جلوس کے راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے ۔ ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسکر کے حکم پر جلوس کی گزرگاہوں پر موجود درختوں کی شکستہ شاخیں اور برقی تار شہری ادارہ بی ایم سی کے تعاون سے ہٹائے گئے تھے ، تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جاسکے ۔ان حفاظتی اقدامات کے سبب جلوس تعزیہ داری اور عزاداری شہر میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوااور اس میں کوئی دقتیں پیش نہیں آئیں ۔ جنوبی ممبئی میں واقع زینبیہ امام باڑہ اور مغل مسجد سے حسینی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور عُلماء و خطبہ کے زیرِ قیادت مرکزی جلوس عاشورہ نکالا گیا جس میںبڑی تعداد میں علمائنے شرکت کی جن میں مولانا سید نجیب زیدی ، مولانا سید عزیز حیدر، مولانا محسن ناصری، مولانا فرمان موسوی، مولانا محمد کراروی، مولانا غلام عسکری و دیگر علماء کرام اوربڑی تعداد میں جانثاران حسینؓ نے شرکت کی اور امام حسین ؓکا ماتم کیا ۔ جلوس کی گزرگاہوں پر روایتی انداز میں سبیلیں لگائی گئی تھیں اور یہ جلوس عزاداری اپنے مقررہ روٹ پاکموڈیا اسٹریٹ ،جے جے سے نور باغ ، ہنکوک پل ،مجگاوں سرکل سے گشت کرتا ہوا رحمت آباد قبرستان میں اختتام پذیر ہوا ۔ جہاں جلوس کے خاتمے پر شام غریباں کی مجلس کا انعقاد کیا گیا جسے مولانا یعسوب عباس نے خطاب کیا۔ جلوس کے راستوں پر ممبئی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کا مناسب نظم کیا گیا تھا جس کی وجہ سے جلوس پر امن طور پر اپنی منزل پر پہنچے کے بعد ختم ہوا ۔ اس ماتمی جلوس میں علم داروں کے ساتھ نوجوان، بوڑھے ، بچے اور خواتین بھی شریک تھیں۔یوم عاشورہ کے موقع پر جنوبی ممبئی کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں بھی تعزیہ داری کے جلوس نکالے گئے ہیں۔ ان میں دھاراوی، سائن، جوگیشوری، اندھیری، ملاڈ مالونی سمیت دیگر علاقوں کے جلوس بھی شامل تھے جو اپنے مقررہ روٹ سے گزرنے کے بعد انجام پذیر ہوئے ہیں۔ تعزیہ داری کے جلوس کے پیش نظر پولیس نے شہر کی کئی سڑکوں کو ایک جانب سے عارضی طور پر بند کردیا تھاوہیں کچھ سڑکیں دونوں جانب سے بھی بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں۔ یہ فیصلہ ٹریفک نظام کو جلوس تعزیہ داری سے متاثر ہونے کے بچانے کیلئے کیا گیا تھا اور بند کیے گئے راستوں پر ٹریفک متبادل راستوں کی سمت موڑا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی ممبئی میں جے جے اور مجگاؤں کی طرف جانے والی سڑکوں ایک جانب سے بند کیا گیا تھا اور سواریوں کی آمدورفت دوسری جانب سے برقرار رکھی گئی تھی۔ ممبئی کے جلوس تعزیہ داری میں ہندو-مسلم اتحاد اور بھائی چارے کی مثالیں بھی نظر آئیں ہیں جہاں قابل ذکر تعداد میں برادران وطن نے جلوس تعزیہ داری میں شرکت کی ہے ۔ جلوس کے روٹ اور شاہراہوں پر پولیس نے شرپسندوں سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات بھی کیے تھے ۔پولیس کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے اور سوشل میڈیا پر بھی پولیس نظر رکھ رہی تھی۔ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے جلوس عزا اور تعزیہ داری کے پرامن اختتام پر مسلمانوں کے تعاون کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ شرکائے جلوس کے تعاون سے جلوس پرامن طور سے اختتام کو پہنچا ۔ ممبئی کے مضافاتی علاقہ ساکی ناکہ اور جری مری میں بھی جلوس تعزیہ داری اپنے روایتی شاہراہوں پر نکالا گیا تھا۔ یہ جلوس جری مری سے گشت کرتا ہوا بیل بازار اور دیگر شاہراہوں سے گزرتا ہوا جری مری پر اختتام پذیر ہوا تھا۔ بیل بازار میں جلوس تعزیہ داری میں برادران وطن نے اپنے گھروں سے نکل کر تعزیہ داری کا احترام کرتے ہوئے جلوس میں شرکت کی ہے ۔اس کے علاوہ دھاراوی،گوونڈی شیواجی نگر بھی جلوس تعزیہ داری نکالا گیا ہے ۔ ان مقامات پر بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے تاکہ جلوس کے دوران شرپسند کسی بھی قسم کی کوئی شر انگیزی یا شرپسندی کا مظاہرہ نہ کرسکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شنڈے نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ-پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا

Next Post

امت شاہ نے رامیشورم کے رامناتھ سوامی مندر میں پوجا کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
وفاقی وزیر داخلہ ۱۸مارچ سے جموں کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں

امت شاہ نے رامیشورم کے رامناتھ سوامی مندر میں پوجا کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.