سرینگر//
جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں میں پیر کی صبح ٹریکٹر حادثے میں مزدور کی برسر موقع موت واقع ہوئی ۔
اطلاعات کے مطابق شوپیاں میں باجری نکالنے کے دوران مزدور ٹریکٹر کے نیچے آیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آ س پاس موجود لوگوں نے زخمی مزدور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت شکیل احمد خان ساکن شاداب کریوا کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
اس دوران جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر کالو چیک کے نزدیک پیش آئے ٹریفک کے ایک حادثے میں دو افراد از جان ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر کالو چیک کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ٹرک نے راہگیر کو زور دار ٹکر ماری جس کے بعد ڈرائیور ٹرک پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی لڑھک گئی جس وجہ سے راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت ڈرائیور کلدیپ سنگھ ساکن ادھم پور اور راہگیر کی پہچان اجے چوہان ساکن جبل پورہ مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔