سرینگر//
جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر کے بادام واری علاقے میں آوار کتے کو بے دردی سے مارنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
پولیس نے اس سلسلے میں رعنا واری پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔
سرینگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا’’بادام واری رعنا واری کے نزدیک۲۱جولائی۲۰۲۳کو ایک آوارہ کتے کو بے رحمی سے مارنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا‘‘۔
ٹویٹ میں گرفتار شدگان کی شناخت گلزار احمد بیگ ساکن رحمانیہ کالونی لال بازار اور عدنان شاہ ساکن حول بادام واری کے بطور کی گئی ہے ۔
پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن رعنا واری میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔