منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

غریبوں کو بھی ملے گا آر اوکا صاف پانی: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in کھیل
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت دارالحکومت کے ہر گھر تک صاف پانی پہنچانے کے لیے مختلف سطحوں پر مشن موڈ میں کام کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف جگہوں پر آر او اے ٹی ایم بھی لگائے جا رہے ہیں۔
پیر کو یہاں مایاپوری فیزدو کی کھجان بستی میں آر او اے ٹی ایم کا افتتاح کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے ہر گھر کو صاف پانی فراہم کرنے کے مشن میں ہم واٹر اے ٹی ایم جیسا انوکھا تجربہ بھی کر رہے ہیں۔ جہاں جہاں ہمیں ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کرنا پڑتا ہے ، وہاں ہم واٹر اے ٹی ایم شروع کریں گے ۔ امیر لوگوں کی طرح اب دہلی کے غریب لوگ بھی صاف آر او کا پانی پی سکیں گے ۔ دہلی میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت کھجان بستی کے علاوہ شکوربستی، کالکا اور جھرودا میں آر او پلانٹس شروع ہو چکے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس طرح کے 500 کے قریب آر او پلانٹس لگائے جائیں گے ۔ ہر شخص کو واٹر اے ٹی ایم کارڈ دیا جائے گا، جس کی مدد سے وہ روزانہ 20 لیٹر مفت پانی حاصل کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں بہت سے علاقے ایسے ہیں، جہاں کافی آبادی ہے ۔ کئی علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعے باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ مختلف وجوہات کی بنا پر ایسے علاقوں میں پانی کی پائپ لائن نہیں بچھائی جا سکتی۔ ایسے علاقوں میں پانی کی مناسب فراہمی کے لیے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا طریقہ لے کر آئے ہیں۔ اس کے تحت ہم ان علاقوں میں ٹیوب ویل لگائیں گے جہاں زیر زمین پانی کی سطح بلند ہے ۔ دہلی کے کئی علاقوں میں زمینی پانی کا معیار بہت اچھا نہیں ہے ۔ اس پانی کو ٹیوب ویل سے نکال کر آر او سے صاف کریں گے ۔ اس کے بعد آر او کا پانی عوام کو دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے یہاں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا تھا۔ ٹینکروں سے پانی لینے کے دوران جھگڑے ہوا کرتے تھے ۔ جہاں ٹیوب ویل تھے اس کا پانی گندا آتا تھا۔ گندے پانی سے لوگ پریشان تھے ۔ ایسے تمام علاقوں کے اندر آر او پلانٹس لگانے کا منصوبہ ہے ۔ ابھی ہم نے دہلی کے چار علاقوں میں آر او پلانٹ کا پائلٹ پروجیکٹ کیا ہے اور یہ بہت کامیاب رہا ہے ۔ اب پوری دہلی میں جہاں کچی بستیاں ہیں یا ٹینکروں کے ذریعے باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جاتا ہے اور پانی کی پائپ لائن نہیں بچھائی جا سکتی ہے ، وہاں آر او پلانٹ لگا کر ہر شخص کو واٹر اے ٹی ایم دیا جائے گا، جہاں سے وہ پانی لے سکتا ہے ۔ اب تک دو ہزار خاندانوں کو واٹر اے ٹی ایم کارڈ دیے جا چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفاعی زمین کے انتظام میں ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ضروری: مرمو

Next Post

حکومت منی پور پر پارلیمنٹ میں ایماندارانہ بحث کرے : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

حکومت منی پور پر پارلیمنٹ میں ایماندارانہ بحث کرے : کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.