منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گیانواپی مسجد سروے : سپریم کورٹ نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر 26 جولائی تک روک لگائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-25
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے گیانواپی مسجد کمپلیکس کا آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سروے کرانے کے وارانسی ضلع عدالت کے حکم پر پیر کو 26 جولائی تک روک لگا دی۔
21 جولائی 2023 کو ضلعی عدالت کے حکم پر اے ایس آئی کی 30 رکنی ٹیم نے پیر کی صبح سے سروے کا کام شروع کردیا تھا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے یہ حکم سینئر وکیل حذیفہ احمدی کے فوری ذکر پر دیا، جو انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی، وارانسی کی طرف سے پیش ہوئے ۔
حکم دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ ضلع جج کے حکم پر 26 جولائی کی شام 5 بجے تک عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ اس دوران مسلم فریق الہ آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر سکتا ہے ۔ بنچ نے ہائی کورٹ رجسٹری سے یہ بھی کہا کہ معاملہ سماعت کے لیے ہائی کورٹ کے متعلقہ بنچ کے سامنے رکھا جائے ۔
سپریم کورٹ نے نوٹ کیا کہ سروے کا حکم جمعہ کی شام 4:30 بجے ضلع جج نے دیا تھا۔ ایسی صورت حال میں درخواست گزار کو ہائی کورٹ کے سامنے اپنے قانونی طریقے کی پیروی کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جانا چاہیے ۔
سروے کرانے کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے مسٹر احمدی نے ضلعی عدالت کے حکم کی صداقت پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے اس معاملے میں جمود برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالت نے عدالت عظمیٰ کے حکم کی توہین کرتے ہوئے اے ایس آئی کو مسجد کی جگہ کی کھدائی کی اجازت دی۔اس پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ فی الحال مسجد کے احاطے میں کوئی کھدائی نہیں کی جا رہی ہے ۔
اپنی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مہتا نے کہاکہ "ایک اینٹ بھی نہیں ہٹائی جا رہی ہے ۔ وہ صرف پیمائش، فوٹو گرافی، ریڈار امیجنگ کر رہے ہیں۔”قبل ازیں جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے مسٹر مہتا سے گیانواپی مسجد کی حیثیت کا پتہ لگانے اور عدالت کو مطلع کرنے کو کہا تھا۔
سینئر وکیل شیام دیوان نے ہندو فریق کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں بحث کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کی طرف سے جمود کا کوئی حکم دیا جاتا ہے تو یہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔مسٹر دیوان نے کہا کہ ہائی کورٹ کو اس معاملے پر غور کرنے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جج کا حکم واضح تھا کہ مسجد کے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شعیب اختر ورلڈ کپ پرومو میں بابر اعظم کو نظر انداز کیے جانے پر برہم

Next Post

فون پے نے ایپ پر انکم ٹیکس کی ادائیگی کا فیچر لانچ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

32 ہوائی اڈے مسافرطیاروں کے لیے 15مئی تک بند

2025-05-12
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
قومی خبریں

مودی نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-12
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج نے پاکستان کی سرحد سے متصل اضلاع میں زراعت سے متعلق کاموں کا جائزہ لیا

2025-05-12
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مستقل کمیشن پر عدالت کا فیصلہ خواتین افسران کے حوصلے بلند کرے گا: کانگریس

2025-05-12
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
Next Post
جعلی سیاسی عطیات کو روکنے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے پورے ملک میں چھاپے

فون پے نے ایپ پر انکم ٹیکس کی ادائیگی کا فیچر لانچ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.