ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

یاسین ملک کی سپریم کورٹ میں حاضری

تہاڑ جیل کے چار اہلکار معطل ‘تحقیقات جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-23
in مقامی خبریں
A A
یاسین ملک کو عمر قید کی سزا

Yaseen Malik

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
سپریم کورٹ کی جانب سے علیحدگی پسند تنظیم‘جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ اور ٹیرر فنڈنگ کیس میں تا حیات (عمر قید) سزا سنائے جانے والے محمد یاسین ملک کی عدالت عظمیٰ میں فزیکل موجودگی پر تشویش کا اظہار کرنے کے ایک دن بعد، تہاڑ جیل کے منتظم نے ہفتے کے روز چار اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
معطل کیے گئے اہلکاروں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ‘دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ایک ہیڈ وارڈن شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جمعہ کو کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کے سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ کی سیکورٹی میں ’سنگین کوتاہی‘ کو نشان زد کیا۔
مہتا نے مرکزی داخلہ سیکریٹری اجے بھلا کو خط لکھا جس میں کہا گیا ’’یاسین ملک کو لانے والے جیل حکام نے سپریم کورٹ کی سیکورٹی سے سمجھوتہ کیا ہے۔‘‘ خط میں کہا گیا تھا ’’یہ میرا پختہ نظریہ ہے کہ یہ ایک سنگین سیکورٹی کوتاہی ہے۔ یاسین ملک جیسا دہشت گرد اور علیحدگی پسند سوچ کا حامل شخص، جو نہ صرف دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں سزا یافتہ ہے بلکہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ روابط کے بارے میں جانتا ہے، فرار ہو سکتا تھا، زبردستی لے جایا جا سکتا تھا یا مارا جا سکتا تھا۔‘‘
قبل ازیں، جمعہ کو سپریم کورٹ کے ججز نے یاسین ملک کی فزیکل پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ جیسے ہی کیس کی سماعت شروع ہوئی، جسٹس سوریہ کانت اور دیپانکر دتہ کی بنچ نے کہا کہ ’’جسٹس دتہ اس معاملے کی سماعت نہیں کر سکتے۔‘‘
غور طلب ہے کہ تہاڑ انتظامیہ نے جمعہ کو سپریم کورٹ میںیاسین ملک کے ذاتی طور پر پیش ہونے پر عدالت کی جانب سے ناراضگی ظاہر کرنے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا ۔ اس معاملے میں جیل ہیڈ کوارٹر کے انسپکٹر جنرل راجیو سنگھ، قصوروار افسران کا فیصلہ کریں گے۔ اس معاملے میں تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ معلوم ہوا کہ سینٹرل جیل نمبر۷ میں بند یاسین ملک کی پیشی کے معاملے میں حکام کی جانب سے بڑی کوتاہی ہوئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت کی تقریباً دس فی صد آبادی غریب نہیں رہی: نیتی آیوگ کی رپورٹ

Next Post

گاندربل میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پلوامہ میں ریچھ کے حملے میں معمر خاتون زخمی

گاندربل میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.