جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’خواتین اور بچوں کی حفاظت اوّلین ترجیح ‘

تعلیم کا حق‘ خواتین کو بااِختیار بنانا‘ خوشگوار بچپن‘بزرگوں کا زیادہ تحفظ اور معیاری زندگی کو یقینی بنایا جائے: لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-22
in اہم ترین
A A
ہمارا مقصدکسانوں کی زندگی کو بہتربناناہے:سنہا

SRINAGAR, SEP 30 (UNI) Jammu and Kashmir Lt governor Manoj Sinha during the inauguration of workshop on Sericulture "Silk Samagra & beyond” in Srinagar on Friday.. UNI PHOTO-72U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں خواتین اور بچوں کی حفاظت اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔
سنہاآج سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی ، کام کاج اور مرکزی اور یوٹی کی فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ سماجی تحفظ ، پسماندہ اَفراد کو سماجی اور معاشی بااختیار بنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔ مجموعی ترقی اور معاشی ترقی کے ثمرات معاشرے کے پسماندہ طبقوں تک پہنچنے چاہئیں اور یہ ہمارا اخلاقی اور آئینہ فرض ہے کہ ہرفرد کی ضروریات کو پورا کریںاور سب کے لئے وقار کو یقینی بنائیں۔‘‘
سنہا نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام فلاحی سکیموں کی صد فیصد اہداف کو یقینی بنائیں اور جاری سکیموں کے اَثرات کا جائزہ لیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اہل درخواستوں کی دستاویزات اور منظوری کا عمل جواب دہ ، ہموار اور آسان ہونا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فیلڈ اَفسروں کو زیادہ جواب دہ ، شراکت دار بنا کر اور سماجی مقاصد کے حصول کیلئے مربوط کوششوں سے ترسیل کے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہے ۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ تعلیم کا حق ، خواتین کو بااِختیار بنانا، خوشگوار بچپن ،بزرگوںکیلئے زیادہ تحفظ اور معیاری زندگی کو یقینی بنایا جائے ۔
سنہا نے خواتین اور بچو ں کیلئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں خواتین اور بچوں کی حفاظت اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بیداری پروگراموں کے اِنعقاد اورمعاملات کی رِپورٹ ، تفتیش اور سخت کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مصیبت میں مبتلا اَفراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جانی چاہیے۔
میٹنگ میں جسمانی طور خاص اَفراد ، ٹرانس جینڈروں ، بزرگ اور عمر رسیدہ شہریوں ، ایس سی / ایس ٹی ، پہاڑی کمیونٹی اور دیگر مستفیدین کیلئے فلاحی اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
سنہا نے کہا’’ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کے تحت پسماندہ گروپوں کی خاطر روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے مناسب توجہ اور حساسیت کی ضرورت ہے تاکہ انہیں ترقی میں برابر کا حصہ دار بنایا جا سکے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے اِستعمال کے متاثرین کی بحالی کوششوں کے اَثرات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کے خود روزگار کے مواقع پیدا کریں، معاش کیلئے ہاتھ بٹائیںاور اُنہیں دوبارہ معاشرے میں ضم کرنے کے لئے صلاحیت کی تعمیر کریں۔
ایل جی نے سماجی بہبود کے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی حکومت کے اشتراک سے جموں اور کشمیر صوبوں میں جسمانی طور پر خاص اَفراد کیلئے دو میگا کیمپوں کا اِنعقاد کرے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزیدہدایت کہ تمام اہل مستحقین کو ڈِس ایبلٹی سرٹیفکیٹوں کی صد فیصد سیچوریشن کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پی آر آئی ممبران کو شامل کیا جائے۔
سنہانے مشن وتسلیہ، لاڈلی بیٹی ‘میریج اسسٹنٹس سکیم، بچوں اور بزرگ شہریوں کے گھروں کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن ، وَن سٹاپ سینٹروں کا کام کرنا، منشیات کی طلب میں کمی اورلت سے نجات کی سرگرمیاں ، کمیونٹی موبلائزیشن اور محکمہ کی آئی اِی سی سرگرمیاں جیسی سکیموں او رپروگراموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں سنگینیوں اور معاونین کی بھرتی، سڑکوں پر بچوں کی بحالی، ہیلپ لائنز کی قریبی نگرانی ، زیر اِلتوأ کو ختم کرنا ، نچلی سطح پر نئے آنگن واڑی مراکز کی رَسائی ، پوشن ٹریکرکا نفاذ اور یوم آزادی کی تقریبات میں چلڈرن ہومز کے قیدی بچوں کی شرکت پر بھی بات چیت ہوئی ۔
کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود‘ شیتل نندا نے محکمہ کے کام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
نندا نے میٹنگ کو مختلف کمیٹیوں کی تشکیل، محکمہ کے بہترین طرزِ عمل ، بصارت سے محروم اَفراد کے رہائشی سکول کے طلباء کی کامیابیاں ، پی او سی ایس او وغیرہ کے تحت معاوضہ پرمزید جانکاری دی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شیش ناگ کیمپ پر جھگڑے میں ملوث ۳؍افراد گرفتار

Next Post

کنگن میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال‘ فصلوں کو نقصان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
بڈگام میں بادل پھٹنے سے تین غیر کشمیری مزدور ہلاک

کنگن میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال‘ فصلوں کو نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.