بارہمولہ//
شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں پیر کو ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک سرپنچ کی موت ہو گئی جب کہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ایک سرکاری بس جموں سے کپواڑہ کی طرف جارہی تھی اور اس میں سرپنجوں کی ایک بڑی تعداد وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے گئی تھی اور آج یہ وہاں سے واپس گھر کی طرف جا رہے تھے۔
جوں ہی یہ بس رینجی مقام کو پہنچی تو بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی اور الٹ گئی۔ حادثہ میں ایک سرپنچ کی موت جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں فیاض احمد نام کے سرپنچ موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔