ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی وزیرِ خارجہ کا دورۂ یوکرین: سفارت کاروں کی رواں ہفتے کیف واپسی متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-26
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

Balkin

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

 

واشنگٹن//
امریکہ کے سفارت کاروں کی رواں ہفتے یوکرین میں دوبارہ واپسی ہوگی۔ پہلے مرحلے میں سفارت کار یوکرین کے مغربی شہر لاویف میں ذمے داریاں سنبھالیں گے جس کے بعد دارالحکومت کیف میں امریکی سفیر کو تعینات کیا جائے گا۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن بریگیڈ برنک کو یوکرین میں نئے امریکی سفیر کی حیثیت سے تعینات کریں گے جو اس وقت سلواکیا میں بطور امریکی سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ کے سینئر اہلکار کے مطابق یوکرین میں سفیر کی تعیناتی ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے اور بہت جلد امریکی سفیر کیف میں موجود امریکی سفارت خانے میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
کئی یورپی اور نیٹو رکن ممالک اپنے سفیروں کو واپس کیف میں تعینات کر رہے ہیں جن میں آسٹریا، بیلجئم، فرانس، اٹلی، سلوواکیا، سلووینیا اور چیک ری پبلک شامل ہیں جب کہ برطانیہ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ جلد یوکرین میں اپنا سفارت خانہ کھول دے گا۔
امریکہ سمیت مغربی ملکوں کی یوکرین میں سفرا کی تعیناتی کے اعلانات اس جانب اشارہ ہیں کہ یوکرین میں روس کی جانب سے دو ماہ تک شیلنگ اور بمباری کے بعد صورتِ حال اب امن کی جانب بڑھنے جا رہی ہے۔
اتوار کو امریکی وزیرِ خارجہ اینٹی بلنکن اور وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی دارالحکومت کیف میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی، وزیرِ خارجہ دمترو کولیبا اور وزیرِ دفاع اولکسی ریزنیکو سے ملاقات کی تھی۔
روس کے یوکرین پر 24 فروری کو حملے کے بعد امریکہ کے کسی بھی وفد کا یہ پہلا دورہ تھا۔امریکی وزیرِ دفاع منگل کو جرمنی کی رامسٹین ایئر بیس پرایک اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں امریکہ اور دیگر اتحادیوں کے درمیان یوکرین کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔ اس اجلاس کے دوران لائیڈ آسٹن یوکرین کو طویل المدت وقت کے لیے درکار دفاعی ضرورت پر بات کریں گے۔مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد نیٹو کے سرابراہ جنرل ینز اسٹولٹنبرگ اور یوکرین کے وزیرِ دفاع اولیکسی ریزنیکو بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مذکورہ اجلاس کے ایجنڈے میں یوکرین کی محاذ کی تازہ ترین صورتِ حال، روسی حملوں کے خلاف یوکرین کی مزاحمت اور یوکرین کو درکار سیکیورٹی معاونت شامل ہیں۔
سینئرامریکی حکام کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے یوکرین کی مزید معاونت کی جائے گی جس کے ذریعے یوکرین روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید ہتھیار اور ایئر ڈیفنس سسٹم حاصل کر سکے گا۔
حکام کے مطابق "ہم غیر ملکی عسکری امداد کی مد میں 713 ملین ڈالر سے زائد کی امداد دینے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں یوکرین سمیت 15 دیگر اتحادی ملکوں کو فنڈ کی فراہمی شامل ہے اور یہ امداد یوکرین کی ضروریات پورا کرنے میں مدد کرے گی خصوصاً ڈّونباس میں روس کے خلاف جاری لڑائی میں۔”
یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک امریکہ یوکرین کے لیے تین اعشاریہ چار ارب ڈالر امداد کا اعلان کر چکا ہے جب کہ صدر بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد اب تک یوکرین کے لیے چار اعشاریہ تین ارب ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل امن مساعی کو نقصان پہنچانے سے باز رہے: مصر، اردن، امارات کا متفقہ بیان

Next Post

میکرون دوبارہ فرانسیسی صدر منتخب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
میکرون کو لی پین پر 14 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے

میکرون دوبارہ فرانسیسی صدر منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.