جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

قدرتی کاشتکاری سے فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں مدد ملے گی: تومر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-26
in قومی خبریں
A A
بارش کے پانی کا ذخیرہ کرنےکے ساتھ قدرتی پانی کے ذرائع کا تحفظ بھی ضروری ہے – تومر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی///
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پیر کو کہا کہ قدرتی کھیتی کے ذریعے ہماری فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا، زرعی شعبے میں دیہاتوں میں ہی روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور اس سے ملک کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔
قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے لیے وزارت مشن موڈ میں کام کرنے جا رہی ہے۔کاشتکاری سے متعلق کورسوں میں بھی قدرتی کاشتکاری کا مضمون شامل کرنے کے سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے بھی کام شروع کردیا ہے۔
نیتی آیوگ کی طرف سے آج منعقد کی گئی اختراعی زراعت پر قومی ورکشاپ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران مسٹرتومر نے کہاکہ کیمیائی کھیتی کے مضر اثرات کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی حکومت نے قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہمارا دیسی قدیم طریقہ ہے، جس میں کاشت کی لاگت کم ہوتی ہے اور قدرتی توازن قائم ہونے سے کسانوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ قدرتی کاشتکاری کیمیکل سے پاک اور مویشیوں پر مبنی ہے، جس سے لاگت میں کمی آئے گی، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور مستحکم پیداوار حاصل ہوگی اور ماحولیات اور مٹی کی زرخیزی کے تحفظ میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کی وزارت کی ذیلی اسکیم، انڈین نیچرل فارمنگ سسٹم (بی پی کے پی) کے ذریعے کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں قدرتی کاشتکاری کے رقبہ میں اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ ابھی تقریباً چار لاکھ ہیکٹیئر رقبے تک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری روایات ہیں، ہمارے اصول ہیں لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ کیسے چلنا ہے۔ ہم دقیانوسی تصورات کے حامل نہیں ہیں۔ ہر کوئی آگے بڑھنا چاہتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم اپنے آپ کو ٹھیک کرتے ہیں، یہ چیز ملک میں تجارتی نقطہ نظر سے ثابت ہو چکی ہے۔ فطرت کو متوازن رکھنے والے طریقہ کار کے ذریعے ہم رفتار کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گے جو کہ وقت کا عین تقاضا بھی ہے۔
آج زرعی شعبے کے ذریعے روزگار کی دستیابی بڑھانے کی بھی ضرورت ہے، پڑھے لکھے نوجوانوں کو دیہات میں ہی روزگار ملنا چاہیے۔ قدرتی کاشتکاری سے نہ صرف زمین کی صحت بہتر ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
حیوانات اور ماہی پروری کے وزیر پرشوتم روپالا نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کی کھانے کی عادات میں تبدیلی آرہی ہے اور آرگینک مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے، جس کا نوٹس لینا چاہیے۔ زراعت کے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں، ان پر توجہ دیتے ہوئے نئی ڈیمانڈ کے مطابق کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے نامیاتی رقبہ بڑھانے کے لیے لاگو کیے گئے لارج ایریا سرٹیفیکیشن سسٹم کے لیے وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یکساں سول کوڈ کی تجویز کا مطالعہ کیا جا رہا ہے: ٹھاکر

Next Post

ہندوستان کے خلاف جھوٹ پھیلانے کے معاملے میں 10 ہندوستانی، چھ پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
وزارت اطلاعات و نشریات نے۴ پاکستانی یوٹیوب چینلز سمیت ۲۲ کو بلاک کیا

ہندوستان کے خلاف جھوٹ پھیلانے کے معاملے میں 10 ہندوستانی، چھ پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.