بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پی ایم اے وائی:کسی غیر مقامی کو زمین نہیں دی جا رہی ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-15
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

بارہمولہ/۱۵جولائی

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے ہفتہ کو کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کے تحت کسی بھی غیر مقامی شخص کو زمین نہیں دی جا رہی ہے اور غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والوں کو لوگوں کو گمراہ کرنا بند کرنا چاہیے۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ڈاک بنگلو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ بہت سے لوگ ان کے پاس یہ کہتے ہوئے آئے کہ وہ پی ایم اے وائی کے اہل ہیں لیکن ان کے پاس زمین نہیں ہے۔

سنہا نے کہا”لہٰذا انتظامیہ نے جائزہ لیا اور ایسے خاندانوں کو PMAY کے تحت 5 مرلہ اراضی دینے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے گھر تعمیر کر سکیں۔ بے گھر خاندانوں کے لیے اب تک 1,99500 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اعداد و شمار میں 46000 ایس سی اور ایس ٹی زمرے کے خاندان شامل ہیں جو اس اسکیم کے لیے اہل تھے، اس کے علاوہ 2711 ایسے خاندان شامل ہیں جن کے پاس زمین نہیں تھی۔بدقسمتی سے، کچھ لوگ یہ دعوی کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں کہ زمین باہر کے لوگوں کو دی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں کسی غیر مقامی کو زمین نہیں دی جارہی ہے“۔

کسی سیاسی جماعت یا رہنما کا نام لیے بغیر، ایل جی نے کہا کہ جنہوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا اور اپنے پیسوں سے بڑے گھر تعمیر کیے، وہ لوگوں کو گمراہ کرنا بند کریں۔”ان لوگوں کو ابہام پیدا کرنا بند کرنا چاہیے۔ میں وہاں نہیں جاو¿ں گا جہاں سے انہیں غیر قانونی طور پر تجاوزات کی گئی سرکاری اراضی پر بڑے محلات بنانے کے لیے پیسے ملے“۔

ایل جی نے مقبول شیروانی ہال، بارہمولہ میں ایک کثیر مقصدی 100 نشستوں والے سنیما ہال کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال کے وقفے کے بعد بارہمولہ کو 100 سیٹوں والا سنیما ہال ملا ہے۔ انہوں نے کہا”مقبول شیروانی ہال بارہمولہ میں یہ سینما نہ صرف تفریح کا ذریعہ نہیں ہوگا بلکہ ان نوجوانوں کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہوگا جو تعلیم، ٹیکنالوجی اور فن میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں“۔

جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کے لیے لوگوں کے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے، ایل جی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن یہ ہر ایک شہری کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں قیام امن میں اپنا حصہ ڈالے۔

ایل جی نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کو خوشحال بنانے کے حوالے سے تمام تجاویز کے لیے تیار ہیں۔”لیکن اگر سیاسی مشورے ہیں تو مجھے ماضی میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور نہ ہی مستقبل میں ان میں دلچسپی ہو گی۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشوں کا امکان

Next Post

آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
چین سرحدی تنازعات حل کرنے کو تیار نہیں:جنرل پانڈے

آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.