پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

ایپل کا نیا آئی فون متعارف،سائز کم قیمت زیادہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-12
in کاروبار
A A
ایپل کا نیا آئی فون متعارف،سائز کم قیمت زیادہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

’جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے صرف۴۶فیصد کام مکمل‘

ویب ڈیسک //ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مختلف مصنوعات متعارف کرائی ہیں جن میں آئی فون، آئی پیڈ، نیا پراسیسر، میک اسٹوڈیو، مانیٹر اور پرانے آئی فون 13 پرو کا نیا رنگ بھی شامل ہے۔امریکہ میں منگل کو ہونے والے ایک ایونٹ میں ایپل نے نئی مصنوعات کا اعلان کیا۔ایپل ایونٹ کی خاص بات متعارف کرایا جانے والا نیا پراسیسیر یعنی نئی چپ تھی جسے ایپل ایم ون الٹرا کا نام دیا گیا ہے۔ ایپل کے بقول پرسنل کمپیوٹر کے لیے دنیا کی سب سے زیادہ طاقت ور چپ ہے۔اسی طرح ایپل نے اپنا نیا آئی فون ‘ایس ای’ بھی لانچ کیا ہے جس کی کارکردگی کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ بہتر بنایا گیا ہے البتہ اس مرتبہ اس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ایپل ایونٹ میں مزید بھی کئی مصنوعات متعارف کرائی گئی ہیں۔ آئیےان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ویسے تو ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنا نیا آئی فون ستمبر میں لانچ کرتی ہے لیکن وہ کبھی کچھ خاص ایڈیشن بھی متعارف کراتی ہے جیسا کہ آئی فون ایس ای یعنی آئی فون اسپیشل ایڈیشن۔سال 2022 کے آئی فون ایس ای کی خاص بات اس میں لگایا گیا چپ سیٹ اور فائیو جی کو نیکٹیوٹی ہے۔آئی فون ایس ای میں ایپل کی اے 15 بائیونک چپ کا استعمال کیا گیا ہے یہ وہی چپ ہے جو آئی فون 13 سیریز میں متعارف کرائی گئی تھی۔نئے آئی فون ایس ای میں کیمرے کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے صارفین کو مزید بہتر کو نیکٹوٹی میسر آئے گی۔آئی فون ایس ای کا اسکرین سائز 4.7 انچ ہی رکھا گیا ہے جس کا ایک خاص مقصد چھوٹی اسکرین کے خواہش مند افراد کو ان کا مطلوبہ فون فراہم کرنا ہے۔نئے آئی فون میں جہاں مختلف چیزوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے وہیں اس بار ایپل نے اس کی قیمت کو بھی بڑھایا ہے۔نئے ماڈل کی قیمت کا آغاز گزشتہ برسوں کے 399 ڈالر کے مقابلے میں 429 ڈالر سے ہو رہا ہے اور یہ 18 مارچ سے صارفین کو دستیاب ہوں گے۔آئی فون ایس ای 64 جی بی، 128 جی بی اور 256 جی بی کے ویریئنٹس میں دستیاب ہو گا۔ایپل نے منگل کو اپنا نیا آئی پیڈ ایئر بھی متعارف کرایا ہے جس میں اس مرتبہ ایپل کی اپنی تیار کردہ ایم ون چپ لگائی گئی ہے۔ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ اس کا طاقت ور ترین آئی پیڈ ایئر ہے جس میں نیا الٹرا وائیڈ فرنٹ کیمرا بھی دیا گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا کیمرا زیادہ بہتر ویڈیو کانفرنسنگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح آئی پیڈ ایئر کے سیلولر ماڈلز میں تیز فائیو جی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔آئی پیڈ ایئر کی قیمت گزشتہ ماڈل کی طرح ہی رکھی گئی ہے اور یہ صارفین کو 599 ڈالر قیمت میں 18 مارچ سے دستیاب ہوں گے۔ایپل نے اپنے ایونٹ میں میک اسٹوڈیو اور اسٹوڈیو ڈسپلے بھی متعارف کرایا ہے جو میک ڈیسک ٹاپ لائن اپ میں اس کی نئی انٹری ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی قانون ساز کا پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

Next Post

پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کو لگا جھٹکا، آر بی آئی نے نئے گاہکوں کو جوڑنے پر لگائی روک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جے جے ایم:۱۰۲ نئی اسکیمیں منظور۔۔اسکیمیںیوٹی کے۵۱ہزار دیہی گھرانوں کا احاطہ کریں گی
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے صرف۴۶فیصد کام مکمل‘

2026-09-06
مرکزی ملازمین کے مہنگائی الاؤنس میں چار فیصد اضافہ
اہم ترین

غریب کینسر مریضوں کے  علاج کے فنڈ کو ۲ء۴۰لاکھ  سے بڑھا کر۴لاکھ روپے کیا گیا

2026-09-02
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ غذاؤں پر سرخ انتباہی لیبل متعارف ہوگا
اہم ترین

چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ غذاؤں پر سرخ انتباہی لیبل متعارف ہوگا

2026-08-30
وزیر اعظم مودی 17 فروری کو کشمیر کےلئے ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے
اہم ترین

بڈگام سےکٹرہ براہِ راست ٹرین  سروس بحال‘مسافروں، طلبہ  ملازمین اور یاتریوں کو سہولت

2026-08-30
وادی میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے :ڈاک
اہم ترین

جموں و کشمیر میں فوڈ سیفٹی مہم ۱۴۰‘معائنے‘۵۵ غذائی نمونے حاصل‘۱۱مقدمات میں۱۱ ہزار روپے جرمانہ

2026-08-30
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

پہلے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نو زمروں کے فاتحین کے لیے نقد انعامات کا اعلان

2026-08-28
Next Post
پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کو لگا جھٹکا، آر بی آئی نے نئے گاہکوں کو جوڑنے پر لگائی روک

پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کو لگا جھٹکا، آر بی آئی نے نئے گاہکوں کو جوڑنے پر لگائی روک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.