اتوار, جولائی 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی قانون ساز کا پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-12
in عالمی خبریں
A A
امریکی قانون ساز کا پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

ویب ڈیسک //ایک امریکی قانون ساز نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کا مطالبہ جبکہ دیگر دو نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مسعود خان کے کشمیری اور پاکستانی گروپوں سے منسلک ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تحریک پینسلوانیا سے ریپبلکن رکن کانگریس اسکاٹ پیری نے پیش کی۔اسکاٹ پیری کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں مطالبہ کیاگیا کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دہشت گردوں کی سرپرستی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی ریاست قرار دیا جائے‘۔مذکورہ بل امریکی ایوان کی امورِ خارجہ کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے۔بل میں پاکستان کی مالی مدد، دفاعی الات کی برآمدات اور فروخت پر پابندی، دوہری استعمال اشیا کی برآمد پر پابندی سمیت متفرق مالی اور دیگر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔دیگر قانون سازوں نے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست کے ساتھ تجارت کرنے والے افراد اور ممالک کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اب تک 4 ممالک کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جس میں کیوبا، شمالی کوریا، ایران اور شام شامل ہیں۔9 مارچ کو 3 قانون سازوں اسکاٹ پیری، گریگری اسٹوبی اور میری ای ملر نے امریکی اٹارنی جنرل میرک گالینڈ کو خط ارسال کیا۔خط میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سفیر مسعود خان کے ’پاکستانی حکومت کے مقامی عناصر سےان کے قریبی تعلق باعث تشویش رہے ہیں‘۔مسعود خان امریکا کے لیے پاکستان کے نئے سفیر ہیں، جو پہلے بھی نیو یارک میں اسلام آباد کے مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور یہ گزشتہ سال اگست تک آزاد کشمیر کے صدر بھی رہے ہیں۔تینوں قانون سازوں نے مسعود خان کے خلاف ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ ان کے امریکا کے مسلمان گروپ اور تنظیموں سے تعلقات ہیں۔گزشتہ ماہ ایک اور امریکی قانون ساز نے مسعود خان کی تعیناتی روکنے کی کوشش کی تھی لیکن جوبائیڈن انتظامیہ نے ان کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے ان کے تقرر کی تصدیق کردی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان میں خواتین کوبااختیار بنانے کی ضرورت، اقوام متحدہ کے حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کا بیان

Next Post

ایپل کا نیا آئی فون متعارف،سائز کم قیمت زیادہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
ایپل کا نیا آئی فون متعارف،سائز کم قیمت زیادہ

ایپل کا نیا آئی فون متعارف،سائز کم قیمت زیادہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.