جموں//
جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں آگ کی ایک واردات میں کم سے کم ۵دکان خاکستر ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے مہور علاقے کے مین مارکیٹ میں آگ کی ایک واردات میں۵دکان خاکستر ہوگئے جن میں سے۳دکان مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ گرچہ پولیس، مقامی لوگوں اور فوج کی۵۸آر آر نے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں رویے کی مالیت کا ساز و سامان تباہ ہوگیا۔
آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔