نئی دہلی//
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مستقبل کا لیجنڈ قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کو فیب 4 میں شامل کرنا قبل ازوقت ہے۔
ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ بابر کی بیٹنگ تکنیک بہترین ہے، وہ ہمیشہ اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مستقبل میں بابر اعظم کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم اپنی صلاحیتوں کی بنا پر کسی سے کم نہیں۔