منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سستی موت

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-07-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

کسی زمانے میں اور… اور یہ زمانہ زیادہ پرانا نہیں ہے اور … اور بالکل بھی نہیں ہے… ہم … ہم کشمیریوں کو سستے میں مرنے کا شوق تھا … شوق کیا سستے میں مرنے کا بھوت سر پر سوار ہوا تھا… ابھی کچھ ہوا نہیں ہوتا تھا کہ ہم سڑکوں پر زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگانے کیلئے نکل جاتے اور… اور جواب میں گولی کھاتے… یہ سلسلہ دو تین دہائیوں تک چلتا رہا … اب یہ سلسلہ اللہ میاں کے فضل و کرم سے رک گیا ہے… اب کشمیری کی سمجھ میں آگیا ہے کہ زندہ باد اور مردہ باد کے چکر میں وہ ایک سستی موت مارا جاتا تھا … لیکن اب اور نہیں … اس لئے اب ملک کشمیر میں لوگ زندہ باد اور مردہ باد کے چکر میں سستی موت نہیں مرتے ہیں… بالکل بھی نہیں مرتے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم یہ اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے… ایک زبردست تبدیلی ہے ‘ ایک اچھی اور مثبت تبدیلی… لیکن… لیکن صاحب کیا کشمیریوں کی موت… سستی موت مرنے کا سلسلہ رک گیا ہے … جی نہیں بالکل بھی نہیں ‘ اب بھی کشمیری سستی موت مررہے ہیں گرچہ ان کی اس موت کی وجہ بدل گئی ہے ‘شکل بدل گئی ہے‘ لیکن یہ موت بھی سستی ہے …بالکل سستی ۔ اب کشمیری سڑک حادثوں میں مررہے ہیں اور…اور خوب مررہے ہیں… یہ اب روز کی بات ‘ معمول کی بات بن گئی ہے ۔شہر و گام میں کی سڑکوں پر روز حادثے ہو تے ہیں… ٹنل کے اِس پار بھی ہو رہے ہیں اور… اوراُس پار بھی ہو رہے ہیں… ان حادثوں میں کچھ لوگوں کی وجہ اپنی غلطی‘ اپنی نادانی‘اپنی بے وقوقی ‘اپن حماقت ‘ اپنی کم عقلی کی وجہ سے ہو تی ہے اور… اور بے چاروں کچھ کی موت ہونہی ہو تی ہے… اس لئے ہوتی ہے کیوں کہ وہ اُس وقت سڑک پر موجود ہوتے ہیں… حادثے کی جگہ ہو تے ہیں… یوں سمجھ لیجئے وہ غلط جگہ پرغلط وقت پر ہوتے ہیں… یا پھر اس لئے ہوتے ہیں کیونکہ اللہ میاں نے ان کا وقت اسی جگہ اور اسی وقت مکمل کرنا ہو تا ہے … سو وہ حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں اور… اور یوں ان کی زندگی کا سفر رک جاتا ہے… اس پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بریک لگ جاتی ہے ۔ یہ موت ہوتی ہے لیکن سستی موت ہوتی ہے… اسے ہم سستے میںمرنا کہہ سکتے ہیں اور… اور اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ اگر گاڑی چلانے والے اپنی رفتار کو اعتدال پر رکھیں اور راہ گیر دائیں بائیں آگے پیچھے دیکھیں تو… تو شاید ان اموات … سستی اموات کا سلسلہ بھی رک جائے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیان میں تین غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ ‘زخمی

Next Post

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگ گیا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
سری لنکا نے پہلے ٹی۔ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.