سرینگر/13 جولائی
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے گگران علاقے میں جمعرات کو تین غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ضلع کے گگران علاقے میں آج شام دہشت گردوں نے تین مزدوروں پر گولی چلائی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ زخمیوں کو خصوصی علاج کے لیے سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔