سرینگر//
ڈل ڈویلرس ویلفیئر یونین کے ایک وفد نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا سے ملاقات کی۔
وفد کے ممبران جس کی قیادت اس کے جنرل سیکرٹری شیخ غلام رسول کر رہے تھے نے ڈل والوں کے مختلف مسائل پیش کئے۔
ایس ایچ فیصل میر، نیشنل سکریٹری یوتھ ونگ، راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر کو نوجوانوں سے متعلق مختلف مسائل اور عوامی اہمیت کے دیگر امور سے آگاہ کیا۔
رضاکارانہ طور پر کام کرنے والی تنظیم کشمیر اینیمل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ایک وفد ‘ جس کی سربراہی نگہت لون کر رہی تھی‘ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر کو وادی میں جانوروں کی فلاح و بہبود اور معاونت کا ایک مربوط نظام بنانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں آل جموں و کشمیر فوک آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین‘ گلزار احمد بھٹ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی لوک ثقافت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفود کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔