جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ کپ میں صرف ہندوستان نہیں، تمام ٹیموں کےخلاف میچوں پر توجہ : بابر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-07
in کھیل
A A
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

کراچی//پاکستانی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ہماری توجہ صرف ہندوستان نہیں بلکہ تمام ٹیموں کے خلاف اچھا کھیلنے پر مرکوز ہے کیونکہ بقیہ 9 ٹیموں کو ہرائیں گے، تو ہی فائنل میں پہنچ پائیں گے۔
دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میں بھی کافی سن رہا ہوں کہ ہم ورلڈ کپ کھیلنے جا رہے ہیں، یہ نہیں کہ ہندوستان کے ساتھ کھیلنے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ بھی 9 ٹیمیں ہیں جن سے ہمیں میچ کھیلنا ہے، اگر ان کو ہرائیں گے تو ہی فائنل تک پہنچ پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کسی ایک ٹیم پر نہیں بلکہ 10 ٹیموں پر ہے، ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف اچھا کھیلنا ہے، میچ جیتیں گے، تو ہی ہم فائنل میں جائیں گے، کسی ایک ٹیم پر توجہ نہیں ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جہاں بھی کرکٹ ہوگی، ہمیں وہاں جاکر کھیلنا ہے، پیشہ ورانہ کرکٹر کی حیثیت سے ہمیں مختلف کنڈیشنز اور ماحول میں جاکر کھیلنے کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے، اسی چیز کو چیلنج کہتے ہیں، بطور کھلاڑی اور کپتان میرے کوشش ہوتی ہے کہ ہر ملک میں جاکر کارکردگی دکھاؤں، وہاں پاکستان کو میچ جتاؤں، یہی چیز ہمارے دماغ میں ہے۔
ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ہندوستان کے 10 شہروں میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کو سرحد پار کا سفر کرنا ہوگا، تاہم اس کے لیے ابھی حکومت سے اجازت ملنا باقی ہے۔
اس وقت وزارت خارجہ کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ حکومتی محکمے دورہ ہندوستان کے لیے اجازت دینے سے قبل ضروری اقدامات میں مصروف ہیں۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل 25-2023 کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہے جہاں وہ سری لنکا کے خلاف 16 جولائی سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
سری لنکا میں کنڈیشنز اسپن باؤلنگ کے لیے موافق ہیں اس لیے کپتان بابر اعظم کو نائب کپتان محمد رضوان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد میں سے کسی ایک کے انتخاب کا سخت فیصلہ کرنا ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سرفراز احمد نے شاندار کھیل پیش کیا تھا اور انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔
تاہم بابر اعظم نے واضح کیا کہ اگر کنڈیشنز کی ڈیمانڈ ہوئی تو انہیں محمد رضوان کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کرنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا بہت قبل از وقت ہے لیکن بحیثیت وکٹ کیپر میری پہلی ترجیح سرفراز احمد ہوں گے اور نائب کپتان کے لیے کھیلنا ضروری نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
کپتان نے کہا کہ ہم کنڈیشنز کے حساب سے اپنی بہترین فائنل الیون میدان میں اتاریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جھولن نے کولکتہ میں ورلڈ کپ ٹرافی کا خیرمقدم کیا

Next Post

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ دوبارہ کمنٹیٹر بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
رمیز راجہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مثبت بات چیت کیلئے پُرامید

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ دوبارہ کمنٹیٹر بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.