ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-24
in کھیل
A A
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

ممبئی// دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت کو لگتا ہے کہ جمعہ کو راجستھان رائلس کے میچ کے دوران آخری اوور میں نو بال نہ دینے کے آن فیلڈ امپائر کے فیصلے میں تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہئے تھی۔ پنت کے مطابق نو بال نہ دینے کا فیصلہ ان کی ٹیم پر بھاری پڑا، جس کی وجہ سے دہلی کیپٹلس کو راجستھان کے ہاتھوں 15 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شین واٹسن رشبھ پنت کی دلیل سے متفق نظر نہیں آئے۔ واٹسن نے گذشتہ رات ہوئے اس واقعہ سے خود کو دور کرتے ہوئے کہا کہ امپائر کے فیصلے کو قبول کرنا چاہیے تھا۔
راجستھان رائلس کے 223 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی ٹیم آخری اوور میں بلے بازی کر رہی تھی۔ اوبیڈ میکوئے نے اوور کی تیسری گیند پر اونچا فل ٹاس کیا، جس پر روومین پاویل نے چھکا لگایا۔ آخری اوور میں 36 رن بننے تھے جس میں پاویل نے پہلی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگائے۔ امپائر نے چھکے کا اشارہ کیا لیکن دہلی کیپٹلس بھی نو بال کے اشارے کے انتظار میں تھی۔
امپائر کا نو بال دینا انھیں ایک اضافی گیند اور ایک فری ہٹ بھی مہیا کرواتا۔ جس کے بعد پاویل کچھ وہی چیز دہرا سکتے تھے جو کارنامہ ایم ایس دھونی نے جمعرات کو ممبئی انڈینس کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں کیا تھا۔ حالانکہ امپائر نے گیند کو نو بال قرار نہیں دیا، جس کے نتیجے میں پاویل اور کلدیپ یادو آن فیلڈ امپائر نتن مینن اور نِکِھل پٹوردھن سے الجھ پڑے۔ دوسری طرف ڈگ آؤٹ میں موجود کپتان پنت اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی پاویل کلدیپ یادو کو امپائر سے بحث کرنے کی حمایت میں نظر آئے۔ باوجود اس کے کہ ضابوطوں کے مطابق نو بال کا جائزہ لینے کے لیے تھرڈ امپائر کو تب تک ریفر نہیں کیا جا سکتا، جب تک کہ اس مخصوص گیند پر وکٹ نہ گرا ہو۔
امپائروں کو فیصلے پر اٹل پر رہتا دیکھ کر ڈگ آؤٹ میں موجود کپتان پنت نے اپنے کھلاڑیوں کو میدان سے واک آف کرنے کے لیے کہہ دیا۔ حالانکہ راجستھان رائلس کے لیگ اسپینر یجویندر چہل نے کلدیپ کو ایسا کرنے سے روک لیا۔ اسی درمیان پنت نے دہلی کیپٹلس کے ایک دیگر اسسٹنٹ کوچ پروین آمرے کو امپائروں سے بات چیت کرنے کے لیے بھیج دیا۔ اسی وقت واٹسن پنت کو سمجھاتے نظر آئے۔ وہیں راجستھان کو ایک بڑے ہدف تک پہنچانے والے بٹلر بھی رشبھ پنت تک گئے۔ کھیل دوبارہ شروع ہوا لیکن دہلی کیپیٹلس جیت سے 15 رن کے فاصلے پر رہ گئی کیونکہ بریک کے بعد میکوئے نے اپنی لائن درست کرنے کے ساتھ ساتھ سلو اوور گیند پھینکنا شروع کر دیا۔
کتان پنت اس پورے ڈرامائی واقعہ کے بعد اپنا بچاؤ کرتے نظر آئے۔ میچ کے ختم ہونے کے بعد پنت نے برآڈ کاسٹر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا،’آخر لمحوں میں پاویل نے جیت کی امید جگا دی تھی۔ مجھے لگا کہ یہ نو بال ہمارے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ میرے مطابق نو بال کو چیک کیا جا سکتا تھا، لیکن سب کچھ میرے ہاتھ نہیں تھا۔ مایوس ہوں، لیکن اس میں کچھ کیا بھی نہیں جا سکتا‘۔
آن فیلڈ امپائر کی جانب سے نو بال قرار نہ دیے جانے کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پنت نے کہا،’سب نے دیکھا کہ وہ نو بال تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ تھرڈ امپائر کو دخل دینا چاہیے تھا اور انھیں بتانا چاہیے تھا کہ وہ نو بال تھی، لیکن میں خود ضابطہ نہیں بدل سکتا‘۔ حالانکہ پنت نے میدان پر امپائروں سے بحث کرنے کے لیے پروین آمرے کو بھیجے جانے کے فیصلے پر اپنی غلطی کو درست کیا۔ انہوں نے کہا،’ظاہر طور پر یہ ٹھیک نہیں ہوا تھا لیکن جو ہوا وہ بھی ٹھیک نہیں تھا۔ ایسا ہٹ آف دی مومنٹ کے سبب ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف ہماری نہیں بلکہ دونوں فریق کی غلطی تھی۔ کیونکہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی امپائرنگ دیکھی ہے، اس لیے ہم کافی اچھا کر سکتے تھے‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

Next Post

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 17ویں دن بھی مستحکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 17ویں دن بھی مستحکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.