اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہربھجن سنگھ: ہندستان کا کنگ اسپنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-07-02
in کھیل
A A
ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کر دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

نئی دہلی: ہربھجن سنگھ کا شمار دنیا کے ان اسپنر گیند بازوں میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی گیند بازی سے کرکٹ کے مداحوں کا دل جیتا۔ ہربھجن سنگھ اپنی اسپن گیند بازی کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ انہوں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔
ہندستان میں بہت سے ایسے گیند باز ہیں جو اپنی گیندبازی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان میں سے ایک سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ ہیں جنہوں نے اپنے گیند بازی کے انداز کو پوری دنیا میں مشہور کیا۔ہربھجن سنگھ ہندوستان کے مشہور تجربہ کار آف اسپنر کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ انہیں پیار سے بھجی کہا جاتا ہے۔
ہربھجن سنگھ پلہا جنہیں کرکٹ میں بھجی کے نام سے جانا جاتا ہے ، 3 جولائی 1980 کو جالندھر، پنجاب میں پیدا ہوئے۔ان کے والد سردار سردیو سنگھ بال بیئرنگ اور والوز بنانے والی فیکٹری کے مالک تھے۔سال2000 میں اپنے والد کی موت کے بعد، ہربھجن پر اپنے پوری خاندان کی ذمہ داری آگئی۔ خاندان کا اکلوتا بیٹا ہربھجن سنگھ جس کی 4 غیر شادی شدہ بہنیں بھی ہیں،گھر کو مالی بحران سے نکالنے سے لے کر بہنوں کی شادی کرانے تک کے تمام تر فرائض کو بخوبی انجام دیا۔
بچپن سے ہی ہربھجن کو کھیلوں میں بہت دلچسپی تھی، وہ جوڈو، کراٹے، کبڈی، بھنگڑا اور کرکٹ وغیرہ بڑے دل سے کھیلا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنے والد سے کرکٹر بننے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کےوالد نے ان کےخواب کو پورا کرنےمیں ان کا بہت تعاون کیا۔ اور والدنے بھی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اپنے بیٹے ہربھجن کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔اپنے والد کے خواب کے ساتھ رہنے والے ہربھجن بچپن سے ہی اپنے ارادوں میں پختہ تھے۔اپنی مسلسل کوششوں ، سخت محنت، پریکٹس اور کرکٹ کے جذبے نے ہربھجن سنگھ کو 15 سال کی عمر میں ہریانہ کے خلاف انڈر 16 میں ڈیبیو کرنے کا موقع دیا۔ جہاں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز کے عوض 7 اور 138 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار ڈیبیو کا اثر دوسرے میچ میں بھی نظر آیا جہاں انہوں نے دہلی کے خلاف 56 رنز بنائے اور زبردست گیند بازی کا نمونہ بھی پیش کیا۔ اسی طرح انہوں نے ہماچل پردیش کے خلاف تیسرے میچ میں 11 وکٹیں لے کر پنجاب کو اننگز کی فتح دلائی۔ اس ایوارڈ یافتہ کارکردگی کی وجہ سے، وہ جلد ہی نارتھ زون انڈر 16 سائیڈ کے لیے منتخب ہو گئے۔ جہاں انہوں نے اس ون ڈے سیریز میں اوسط درجہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں اور 18 رن بھی بنائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عیدالضحیٰ منائی گئی لیکن ……

Next Post

بھارت کو ہرانے کے بجائے ورلڈ کپ جیتنے پر توجہ دینی چاہیے،شاداب خان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
Next Post
فٹنس مسائل شاداب کیلئے ڈرائونا خواب بن گئے

بھارت کو ہرانے کے بجائے ورلڈ کپ جیتنے پر توجہ دینی چاہیے،شاداب خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.